بھارتی پولیس کو دہشتگردوں کی جانب سے ایک ای میل موصول ہو ئی ہے جس میں وزیراعظم نریندرا مودی اور احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈ کپ میں 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی تاہم اس سے ...
Read More »عالمی خبریں
سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہے
رپورٹس کے مطابق ریاض میں ٹریفک حادثے میں 4 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے، مرنے والے چاروں افراد کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔ اوکاڑہ کے گاؤں چودہ جی ڈی رضا آباد کا رہائشی خاندان روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب مقیم تھا اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے بائیو میٹرک کے لیے جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ ...
Read More »یو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیے
یو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیے ذرائع کے مطابق کراچی کی ایک کمپنی کےکنٹینر سے مرغی کےگوشت میں فنگس پایا گیا تھا جس کے بعد متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی جس کا باقاعدہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یو اے ...
Read More »عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کمی
عالمی منڈی میں گزشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ کے گزشتہ روز سودے 4.6 فیصد کی کمی کے ساتھ 73.54 ڈالر فی بیرل پر ہوئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 4.4 فیصد کمی کے ساتھ 69.46 ڈالر فی ...
Read More »بین الاقوامی مارکیٹ، تیل کی قیمتیں 2 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 2 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 87 سینٹ کم ہونے کے بعد 86.75 ڈالرز فی بیرل تک ہو گیا۔ امریکی خام تیل بین الاقوامی مارکیٹ میں 87 سینٹ سستا ہونے کے بعد 79.21 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔
Read More »سعودی عرب کی مساجد میں نمازِ استسقاء کی ادائیگی
خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر سعودی عرب کی مختلف مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کی گئی۔ بارش کے لیے نمازِ استسقاء کا سب سے بڑا اجتماع مسجد الحرام جبکہ دوسرا بڑا اجتماع مسجدِ نبوی ﷺ میں ہوا۔ مسجد الحرام میں امامِ کعبہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن السدیس کی امامت میں نمازِ استسقاء ادا کی گئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق ریاض، جدہ، ...
Read More »لیبارٹری میں تیار کیا گیا خون پہلی مرتبہ انسانی جسم میں منتقل
لیبارٹری میں تیار کیا گیا خون (ریڈ بلڈ سیل) پہلی بار تجرباتی طور پر انسانی جسم میں منتقل کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس نے اتوار کو اعلان کیا کہ 2 افراد کو لیبارٹری میں تیار کیا گیا خون منتقل کیا گیا جس کے اب تک کوئی مضر اثرات سامنے نہیں آئے ہیں۔ یونیورسٹی آف برسٹل، این ...
Read More »ڈالر آج مزید سستا ہو گیا
امریکی ڈالر گزشتہ روز سے ایک بار پھر آہستہ آہستہ اپنی قدر کھونے لگا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے سستا ہونے کے بعد 220 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ ...
Read More »وزیرِ اعظم نے چینی صدر کو کس بات کی مبارکباد دی؟
چین کے صدر شی جن پنگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے تیسری مدت کے لیے جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جاری کیے گئے بیان کے ذریعے چینی صدر شی جن پنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے تیسری مدت کے لیے جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے ...
Read More »یوکرین میں جنگی ہیلی کاپٹر گاڑیوں سے ٹکراتے ہوئے بچ گیا، ویڈیو وائرل
یوکرین میں جنگی ہیلی کاپٹر ہائی وے پر گاڑیوں کے انتہائی نزدیک آکر حادثے سے بال بال بچ گیا۔ یوکرین کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کو کچھ ہی دیر میں 12 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا اور اسے متعدد لائکس بھی ملے۔ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین نے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی مہارت کی تعریف ...
Read More »