پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ورلڈکپ کے فائنل معرکہ کی جیت کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی۔
ہم نیوز کے پروگرام ”جہاں کرکٹ وہاں ہم ” میں گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشاق نے کہا ہے کہ بھارت کی ٹیم نے فائنل میچ تک پہنچنے کیلئے بہت محنت کی ہے اور وہ اپنے ہوم گرائونڈ میں کھیل رہی ہے اس سے لگ رہا ہے کہ بھارت کے جیتنے کے چانسز 60 فیصد ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا کی ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جا سکتا وہ کئی موقعوں پر سرپرائز دے چکی ہے، آسٹریلیا کے فائنل میچ جیتنے کے چانسز 40 فیصد ہیں۔
پروگرام میں سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جا سکتا وہ کسی بھی موقع پر گیم پلٹ سکتی ہے اور وہ افغانستان کیساتھ ایسا کر چکے ہیں ان کے منہ سے جیت چھین لی تھی۔
دونوں ٹیموں کے مابین فیصلہ کن معرکہ ہوگا اور دونوں ٹیموں کے جیتنے کے 50 ،ففٹی چانسز ہیں۔