پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 927 پوائنٹس اضافے سے 56318 کی سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 1129 پوائنٹس اضافے سے 55 ہزار 391 پر بند ہوا تھا۔
جمعے کے کاروباری روز 100 انڈیکس 1134 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 55 ہزار 506 اور کم ترین سطح 54 ہزار 371 تھی، 64 کروڑ شیئرز کے سودے 21 ارب 14 کروڑ روپے میں طے ہوئے تھے۔