ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 77 پیسے کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 287 روپے 80 پیسے ہو گئی۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 637 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 56 ہزار کی حد عبور کر گیا ہے۔