گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردی، گورنر کی جانب سے مریضہ کو اس کے علاج کیلئے 2 لاکھ 21 ہزار روپے کی امداد دی گئی ہے۔
ترجمان گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ مریضہ کے علاج کیلئے منظور کی گئی گرانٹ کا خط اس کے خاوند کے سپرد کردیا گیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے راشن کے دو بیگز بھی مریضہ کے خاوند کو دیے گئے ہیں۔