گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے پاکستان پہنچ گیا، جس کے بعد آٹے کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
بلغاریہ سے 55 ہزار ٹن گندم لانے والا پہلا بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ 24 گھنٹوں میں روس سے گندم کے مزید 2 بحری جہاز پہنچ جائیں گے۔
درآمدی گندم آنے سے ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے درآمدکنندگان اب تک 7 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم خرید چکے ہیں، فروری 2024 تک 12 لاکھ ٹن سے زائد گندم پاکستان منگوائے جانے کی توقع ہے۔