تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

موسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی

موسمیات کے ماہرین نے پاکستان کو ہیٹ ویو سے انسانی صحت کو لاحق خطرات کا بڑا گڑھ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے پر عالمی سطح پر ہونیوالی سائنسی تحقیق کے جائزے میں کلائمیٹ چینج کے باعث دنیا کو لاحق بڑے خطرات کی نشاندہی کی ہے۔

جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کی بڑی آبادی ہیٹ ویو کی زد میں آئے گی، اس خطے کے لوگ تقریباً ایک ماہ تک شدید گرمی سے دو چار رہیں گے۔

انڈیا کی 27 کروڑ ، پاکستان کی 19 کروڑ ، عرب ممالک کی 3 کروڑ 40لاکھ، میکسیکو اور سوڈان کی 10 لاکھ کی آبادی شدید گرمی سے متاثر ہوگی۔

سائنسدانوں کی پیش گوئی کے مطابق 2030 میں آنے والا شدید گرمی کا مہینہ اس قدر سخت ہوگا کہ اس دوران جو لوگ مکمل سائے میں بھی پناہ لئے ہوئے ہوں گے۔

ان کیلئے موسم کی شدت 21 ویں صدی کے آغاز سے 4 گنا زیادہ ہوگی۔ موسمیاتی تبدیلیوں پر تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہر سال شدید گرمی کے مہینے کے متاثرین کی تعداد 2050 تک ایک ارب 30 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

اور اس نقطہ پر پہنچ کر برصغیر پاک و ہند بشمول بنگلہ دیش اور ویت نام میں فصلیں شدید تپش سے تباہ ہونا شروع ہو جائیں گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باعث نہ صرف لو لگنے کے خدشات بڑھ جائیں گے بلکہ اس سے دل اور گردوں کے متاثر ہونے کا بھی امکان موجود ہے جس سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »