تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

ڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

حساس اداروں نے اب ڈالرکی ذخیرہ اندوزی کرنے والی مافیا کے گھروں پر ایف آئی اے کی مدد سے چھاپے مارنے کی تیاری کرلی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا اگلا مرحلہ شروع کیا جارہا ہے جس میں ذخیرہ کیے گئے ڈالروں کی برآمدگی کے لیے ایف آئی اے اور حساس ادارے اب گھروں پرچھاپے ماریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایکسچینج کمپنیز سے حاصل ڈیٹا کی مدد سے ملک بھر میں گھروں کی نشان دہی کرلی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ حساس اداروں کو کریک ڈاؤں کے بعد اداروں کے پاس مافیاز کے گھروں میں ڈالر ذخیرہ کرنے کی مستند اطلاعات ملی ہیں،

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور حساس ادارے گھروں پرٹارگٹڈ چھاپہ مارکارروائی کریں گے جس کے بعد گھروں میں ڈالر چھپانے والوں کو گرفتاری اورجیل میں قید کی سزائیں ملیں گی۔

واضح رہے کہ ڈالر مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے اب تک ڈالر 31 روپے سستا ہوچکا ہے، یکم ستمبر کو ڈالر 328 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی آئی ہے جس سے ڈالر 300 روپے سے نیچے آگیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »