وزیر تعلیم و ترقی نسواں سندھ رعنا حسین کا سندھ ٹیکسٹ بوک بورڈ جامشورو کا اچانک دورہ
جامشورو (18 ستمبر 2023)
آج کے دورے کا مقصد کتابوں کی کمی کے معاملہ پر ہونے والی پیش و رفت اور کوششوں کے حوالے سے آگاہی لینا تھا۔ رعنا حسین
اس موقع پر چیف ایڈوائیزر کریکیولم سندھ ڈاکٹر فوزیہ خان اور دیگر افسران بھی ان کے ساتھ تھے۔
صوبائی وزیر رعنا حسین نے سندھ ٹیکسٹ بوک بورڈ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
وزیر تعلیم سندھ نے سندھ ٹیکسٹ بوک بورڈ کے کتابوں کے ویئر ہاؤس کا بھی جائزہ لیا۔
رعنا حسین نے چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ سے ادارے کی تفصیلات اور مسائل کے حوالے سے آگہی لی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ میں کتابوں کی کمی کے معاملہ پر وہ سنجیدہ مؤقف رکھتی ہیں۔
محمکہ تعلیم سندھ کی طرف سے معاملے کی نشاندہی کے بعد پہلے دن سے اس ضمن میں کام ہو رہا ہے۔ رعنا حسین
ہمیں اس بات کو بھی دیکھنا ہوگا کہ ہر سال طلبہ و طالبات کا داخلہ تناسب کیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ
کتابوں کی چھپائی کا تناسب طالب علموں کے درست عداد و شمار کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ رعنا حسین
درست ڈیٹا کی بنیاد پر کتابوں کی چھپائی اور کمی جیسے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر تعلیم سندھ
صوبائی وزیر کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ میں کتابوں کی کمی کے معاملے کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔
سندھ ٹیکسٹ بوک بورڈ کے مالی مسائل کے حل کے لیے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی بات کروں گی۔ رعنا حسین
اس موقع پر صوبائی وزیر رعنا حسین نے بورڈ کے احاطے میں یادگار کے طور پر پودہ بھی لگایا۔