تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

دبئی سے کراچی پہنچے ایک کنٹینر سے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے دبئی سے کراچی پہنچے ایک کنٹینر سے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق غیر ملکی شراب کی 8520 بوتلیں کراچی کی نجی کمپنی کے لیے بک کروائی گئی تھیں۔

ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اے این ایف نے ملک کے دیگر علاقوں میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار 2 ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کلو چرس اور 480 گرام آئس برآمد ہوئی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موٹر سائیکل سوار سے 6 پیکٹ چرس برآمد ہوئی۔

یونیورسٹی روڈ پشاور سے ملزم سے 464 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں، ہنگو کے رہائشی ملزم نے منشیات یونیورسٹی کے طلباء کو فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 86 کیپسول برآمد کیے گئے، خیبر کا رہائشی ملزم پرواز نمبر EK-637 کے ذریعے دبئی کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق خیبر کے علاقے زخہ خیل میں 2 کارروائیوں میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 20 کلو چرس برآمد کی گئی۔

تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »