تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

جماعتِ اسلامی ملک کے غریبوں کا دفاع کرے گی،سراج الحق

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم کسی کو لوگوں کے بجلی کے میٹر اتارنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم جانتے ہیں کہ میٹر ریڈر کسی بڑے کے دروازے پر نہیں جائیں گے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی ملک کے غریبوں کا دفاع کرے گی، جس کا میٹر اتارا جائے وہ ہمیں اطلاع کرے، حکومت بلوں کے ذریعے لوٹ مار کر رہی ہے، بجلی کے بلوں، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں پر ہڑتال نے حکومت کو پیغام دیا ہے کہ عوام سابق حکومتوں کے معاہدے تسلیم نہیں کرتے۔

سراج الحق نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف پُر امن ہڑتال پر  عوام، تاجر برادری، وکلاء، علماء اور  ٹرانسپورٹرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اشرافیہ نے ان معاہدوں کا فائدہ اٹھایا، عوام کو نقصان ہوا، قوم کو ان مصنوعی معاہدوں کے ذریعے اندھیروں کی طرف دھکیل دیا گیا۔

سراج الحق نے کہا کہ ہم ان معاہدوں کی تفصیلات لےکر سپریم کورٹ بھی جائیں گے، خبریں ہیں کہ حکومت 90 روپے فی یونٹ بجلی کرنا چاہتی ہے، بجلی کے بل اب آمدن سے کم نہیں، برابر بھی نہیں بلکہ زیادہ ہیں۔

اُنہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم نے بجلی کے بلوں میں اضافے اور مہنگائی کو نان ایشو قرار دیا، سراج الحق نے کہا کہ حکومت عوام کے زخموں پر نمک پاشی کر رہی ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ منہگی بجلی خریدنا حکومت کا جرم ہے، اس کی سزا عوام کیوں بھگت رہے ہیں، حکومت کا ملک پر کنٹرول ختم ہو گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ معیشت کے تمام بریک فیل ہو گئے، ہم آئی پی پیز کے معاہدے نہیں مانتے اور انہیں مسترد کرتے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »