پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرزنے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
چیمپئن ٹیم کو خوبصورت ٹرافی کے علاوہ 12 کروڑ روپے کی خطیر انعامی رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے ملیں گے۔
یاد رہے کہ ایونٹ شروع ہونے سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے فائنل کی تاریخ 19 مارچ بروز اتوار رکھی گئی تھی۔
تاہم لاہور میں خراب موسم اور ممکنہ طور پر ہونے والی بارش کے باعث پی سی بی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 18 مارچ بروز ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں فائنل کروانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ریزرو ڈے کے طور پر سوموار کا دن رکھا گیا ہے۔
فائنل کون جیتے گا؟ کمنٹیٹرز کی پیش گوئی
🤞 HBL PSL 8 Final Predictions 🤞
Find out what our commentators have to say ▶️#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvLQ pic.twitter.com/MKw0X70bmv
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 18, 2023