ٹک ٹاکرز چھوٹے بھائی بڑے بھائی نے افتتاح کیا.
دبئی (رپورٹ: اعجاز کھوکھر) متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر شہرت کی بلندیاں چھونے والے مشہور ٹک ٹاکرز چھوٹے بھائی (عبدالشکور) بڑے بھائی (عبدالغفور) نے دبئی کے مشہور علاقے حدیبہ میں ایک سیلوں کا افتتاح کیا، لوگوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں دونوں بھائیوں نے ربن کاٹ کر سیلوں کا افتتاح کیا اور سیلوں کے مالکان اویس اور دیگر کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا. اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چھوٹے بھائی بڑے بھائی نے کہا کہ ہمارے پاکستانی بھائیوں کی جانب سے مختلف شعبوں میں روزگار کے سلسلے میں محنت، لگن اور ترقی کو دیکھ کر بڑی خوشی ہو رہی ہے، اس سیلوں کے مالکان نے بھی بڑی محنت کے بعد اپنا کاروبار شروع کیا ہے جس کیلئے وہ نہ صرف مبارکباد کے مستحق ہیں بلکہ ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیئے. انہوں نے بتایا کہ اس سیلون کے منافع کا کچھ حصہ غریب لوگوں پہ خرچ کیا جائے گا
. اس موقع پر سیلوں کے مالک اویس اور دیگر نے کہا کہ وہ ایک دہائی اے زیادہ عرصہ سے امارات میں محنت کر رہے ہیں اور الحمدللّٰہ اب اپنا کاروبار شروع کردیا ہے. انہوں نے بتایا کہ اس سیلوں کی خصوصیت ہوگی کہ دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ہر قسم کی ہیئر کٹنگ ہوگی اور اس کے چارجز بھی مناسب ہوں گے. اس موقع پر سیلوں کے افتتاح کی خوشی میں بڑے بھائی چھوٹی بھائی نے سیلوں مالک، اسٹاف اور دیگر شخصیات کے ساتھ کیک بھی کاٹا. آخر میں روزگار کی کامیابی کیلئے دعا کرائی گئی.