پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منصور رانا کو قومی ٹیم کا منیجر برقرار رکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق منصور رانا افغانستان کے خلاف سیریز میں فرائض انجام دیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ افغانستان کے خلاف ہونے والی سیریز کے لیے مقامی کوچنگ اسٹاف کا پہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کے عبوری کوچ ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان، افغانستان سے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شارجہ میں شاداب خان کی قیادت میں کھیلے گا۔
پاکستان اور افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 مارچ سے شروع ہوگی، سیریز کا دوسرا میچ 26 اور تیسرا 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔