تازہ ترین
الیکشن التوا پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کی سپریم کورٹ میں درخواست دائرنوابشاہ ایئرپورٹ پر 2 ماہ کیلئے فلائٹ آپریشن بنداب عمران خان کی گرفتاری معنی نہیں رکھتی، بہت کچھ ہونے والا ہے: منظور وسانملک بھر میں مردم شماری جاری: عمران خان کو کیا گھرانہ نمبر دیا گیا؟سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمیفطرہ،فدیےکی کم ازکم مقدار320روپے فی کس ہے، مفتی منیباعلان ہر کوئی کرتا ہے،عمل کرنے والے کو شہباز شریف کہتے ہیں، مریم نوازغدارِ وطن مینارِ پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کے لیے استعمال کر رہا ہے، رانا ثناءمینار پاکستان جلسہ، سڑکیں بند، میٹرو بس سروس محدود، کارکنان کی پکڑ دھکڑتحریک انصاف نے الیکشن التوا کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاآج کا دن پاکستان کرکٹ کیلئے کیوں اہم ہے؟’سائفر کا بہانہ بناکر امریکا پر الزامات لگانیوالے عمران خان اب اسی سے مدد مانگ رہے ہیں‘شہباز شریف اور محسن نقوی الیکشن منسوخ کراکے آرٹیکل 6کے مرتکب ہوئے: پرویز الٰہیرمضان میں سبزی اور پھلوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے انتظامیہ ایکشن میں آگئیملک میں بارش، چھت گرنے سے2 بچے جاں بحقسمجھ سے باہر ہے غریب اور سفید پوش کا کیا بنے گا، اسد عمرپورے پارلیمنٹ لاجز میں انٹرنیٹ کی سہولت کیوں نہیں؟ پی ٹی اے حکام نے وجہ بتا دینواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہو جائے گی ،عمران خانملکی زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئےکراچی: رمضان میں مزید نئے روٹس پرالیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

پاکستان میں بندش پر وکی پیڈیا کا بیان سامنے آگیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کی جانب سے توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر بلاک ہونے والی آن لائن انسائیکلو پیڈیا سروس وکی پیڈیا کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وکی پیڈیا کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ پی ٹی اے نے ہماری سروس اور تمام پراجیکٹس کو پاکستان میں بلاک کر دیا ہے۔

وکی پیڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہمیں پی ٹی اے کی جانب سے یکم فروری کو بتایا گیا کہ وکی پیڈیا کی سروس کو 48 گھنٹوں کے لیے ڈی گریڈ کر دیا گیا ہے اور پھر 3 فروری کو غیر قانونی مواد کا جواز بنا کر ہماری سروس کو پاکستان میں مکمل طور پر بلاک کر دیا گیا۔

آن لائن انسائیکلو پیڈیا کی جانب سے ٹوئٹر پر لکھا گیا ہے کہ ہم ’معلومات سب انسانوں کے لیے‘ پر یقین رکھتے ہیں اور وکی پیڈیا کی سروس کو پاکستان میں بلاک کرنے کا مطلب ہے کہ دنیا کی پانچویں بڑی آبادی کو بلا معاوضہ معلومات کی رسائی سے محروم کر دیا گیا ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہر کوئی پاکستان کی تاریخ اور ثقافت تک رسائی سے محروم ہو جائے گا۔

ویب سائٹ کا مزید کہنا ہے ہمیں امید ہے کہ حکومت پاکستان ہر کسی کو معلومات تک رسائی کے حق میں ہمارا ساتھ دے گی اور وکی پیڈیا سروس اور پراجیکٹس کو فوری بحال کرے گی تاکہ پاکستان کے لوگ دنیا بھر میں اپنے معلومات کو شیئر کر سکیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »