کراچی میں دوربین فاؤنڈیشن کے تحت فرسٹ انٹرنیشنل ٹیچرز ایجوکیشن کانفرس کا انعقاد ہوا۔
کانفرنس میں وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی بہترین تربیت حکومت کی ترجیح ہے۔
سید سردار علی شاہ نے کہا کہ بہترین تربیت سے اساتذہ معاشرے میں تبدیلی کا ذریعہ بن سکیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کو تعلیم کے حوالے سے ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
کراچی میں ہونے والی اس 2 روزہ کانفرنس کے شرکاء میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسرز سمیت ملک کے نامور ماہرینِ تعلیم شامل تھے۔
کراچی: وزیر تعلیم وثقافت سندھ سید سردار علی شاہ نے @durbeenPK کے تحت منعقدہ پہلی انٹرنیشنل ٹیچر ایجوکیشن کانفرنس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ دو روزہ کانفرنس کے شرکا میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسرز سمیت ملک کی نامور ماہرین تعلیم شامل تھے۔@sardarshah1 @ShehzadRoy pic.twitter.com/qWAjOCHCKU
— Minister Education & Literacy Dept. Govt of Sindh (@MinisterEduGoS) February 3, 2023