تازہ ترین
الیکشن التوا پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کی سپریم کورٹ میں درخواست دائرنوابشاہ ایئرپورٹ پر 2 ماہ کیلئے فلائٹ آپریشن بنداب عمران خان کی گرفتاری معنی نہیں رکھتی، بہت کچھ ہونے والا ہے: منظور وسانملک بھر میں مردم شماری جاری: عمران خان کو کیا گھرانہ نمبر دیا گیا؟سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمیفطرہ،فدیےکی کم ازکم مقدار320روپے فی کس ہے، مفتی منیباعلان ہر کوئی کرتا ہے،عمل کرنے والے کو شہباز شریف کہتے ہیں، مریم نوازغدارِ وطن مینارِ پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کے لیے استعمال کر رہا ہے، رانا ثناءمینار پاکستان جلسہ، سڑکیں بند، میٹرو بس سروس محدود، کارکنان کی پکڑ دھکڑتحریک انصاف نے الیکشن التوا کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاآج کا دن پاکستان کرکٹ کیلئے کیوں اہم ہے؟’سائفر کا بہانہ بناکر امریکا پر الزامات لگانیوالے عمران خان اب اسی سے مدد مانگ رہے ہیں‘شہباز شریف اور محسن نقوی الیکشن منسوخ کراکے آرٹیکل 6کے مرتکب ہوئے: پرویز الٰہیرمضان میں سبزی اور پھلوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے انتظامیہ ایکشن میں آگئیملک میں بارش، چھت گرنے سے2 بچے جاں بحقسمجھ سے باہر ہے غریب اور سفید پوش کا کیا بنے گا، اسد عمرپورے پارلیمنٹ لاجز میں انٹرنیٹ کی سہولت کیوں نہیں؟ پی ٹی اے حکام نے وجہ بتا دینواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہو جائے گی ،عمران خانملکی زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئےکراچی: رمضان میں مزید نئے روٹس پرالیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

نیپالی بزنس کونسل کی جانب سے دبئی میں نیٹ ورکنگ عشائیہ کا اہتمام

دبئی(رپورٹ: اعجاز کھوکھر) نیپالی بزنس کونسل دبئی کی جانب سے نیپال سمیت پاکستان، انڈیا، سری لنکا اور دیگر ممالک کی معروف کاروباری شخصیات اور متحدہ عرب امارات میں رہنے والی اہم شخصیات کے اعزاز میں آئرس ٹاور بزنس بے دبئی میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا. جس میں نیپال میں متحدہ عرب امارات کے پہلے سابق سفیر سعید حمدان ال نقیبی، نیپالی سماج یو اے ای کے چیئرمین بید پرساد آریال، فلپائین بزنس کونسل کی چیئرمین میڈم مرجان سیلسٹی کیریلا، پاکستان بزنس کونسل دبئی کے رہنما محمد اقبال داؤد، نک سمنز انسٹیٹیوٹ کی ڈاکٹر ارچنا، سری لنکن بزنس کونسل کے نمائندے جیفری پریرا، فیڈریشن آف نیپالی جرنلسٹس فورم یو اے ای چیپٹر کے نمائندے مے راس سیپکوٹا، انڈین بزنس اینڈ پروفیشنل کونسل کے چیئرمین نمش مکوانا، مسٹر دیپک، اور دیگر کئی

شخصیات نے شرکت کی, ان شخصیات کو اے کے انٹرنیشنل کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر آصف علی صدیقی نے یادگاری شیلڈز پیش کی اور ان کو عشائیہ میں شرکت پر خوش آمدید کہا. اس موقع پر یو اے ای کے نیپال میں سابق سفیر سعید حمدان ال نقیبی نے شرکاء کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات تمام ممالک کے لوگوں کا دوسرا گھر ہے، یہاں کی حکومت نے کاروباری لوگوں کیلئے بڑی سہولیات دے رکھی ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کے سرمایہ کار یہاں آکر سرمایہ کاری کر رہے ہیں، ان کو یہاں سیکیورٹی، حکومتی اداروں سے مختلف سہولیات اور قرضوں کی سہولیات میسر کی گئی ہیں. انہوں نے کہا کہ یو اے ای تمام ممالک کے لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہے، یہاں کاروبار یا روزگار کرنے والے لوگوں کا مستقبل تابناک ہے. اس موقع پر ڈاکٹر آفس علی صدیقی نے اپنے خطاب میں شرکاء کا شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مختلف ممالک کی کاروباری شخصیات کو آپس میں نیٹ ورکنگ کا سنہری موقع فراہم کیا ہے، اس سے وہ اپنے تعلقات کو

مضبوط کرکے اپنے کاروبار کو بڑھا سکتے ہیں, انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام مستقبل میں بھی کرائے جائیں گے. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان بزنس کونسل کے مرکزی رہنما محمد اقبال داؤد نے کہا کہ مختلف ممالک کی کاروباری شخصیات سے مل کر اچھا لگا، اس سے ہم اپنے ملک کی مختلف اشیاء کی برآمد کو بڑھا سکتے ہیں، اور یہاں موجود کاروباری شخصیات کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور ہمارے ملک میں سرمایہ کاری کریں. آخر میں مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا.

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »