مہمان خصوصی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ محمد اسحاق علی، چیف ایگزیکٹو آفیسر آر بی سپورٹس ریحان شیخ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاک پراپرٹی لنک عرفان دلاور تھے جنہوں نے رنر اور ونر ٹیموں میں ٹرافی تقسیم کئے۔کراچی(اسپورٹس رپورٹر ) دانش پرائمیر کرکٹ لیگ سیزن ون کا سہرا سیگماءایسوسیٹ نے اپنے سر سجا لیا فائنل میں الحام سپورٹس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا عبدالرحیم مین آف دی میچ قرار پائے تفصیلات کے مطابق دانش پرائمیر کرکٹ لیگ سیزن ون کا فائنل میچ ایس کے بی زیڈ کرکٹ گراونڈ ڈی ایچ اے کراچی میں سیگماء ایسوسیٹ اور الحام سپورٹس کے مابین کھیلاگیا،سیگماء ایسوسیٹ نے اپنے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں 9 وکٹون کے نقصان پر 143 رنز بنائے جن میں جن میں ملک کرار کے 36 سیف علی کے 34 عبدالرحیم کے 24 رنز شامل تھے جبکہ الحام سپورٹس کے جانب سے مرتضیٰ اور کاظم علی نے 3_ 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی الحام سپورٹس نے مقررہ۔اورز میں 8 وکٹوں کی نقصان پر 134 رنز بنائے اس طرح ٹائٹل کا سہرا
سیگماء ایسوسیٹ نے اپنے سر سجا لیا، عبدالرحیم اور فرحان شیخ نے 3 ،3 وکٹیں حاصل کرلی ،اور مین آف دی میچ کا عبدالرحیم بیسٹ بیٹسمن آف ٹورنامنٹ طارق خان، بیسٹ باولر عمران سجاد،بیسٹ وکٹ کیپر نجم پلئر آف دی ٹورنامنٹ طارق خان، قرار پائے مہمان خصوصی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ محمد اسحاق علی، چیف ایگزیکٹو آفیسر آر بی سپورٹس ریحان شیخ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاک پراپرٹی لنک عرفان دلاور تھے جنہوں نے رنر اور ونر ٹیموں میں ٹرافی تقسیم کئے۔