ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری ، تجارت اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال
کراچی ( جنوری23) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جاپان کے قونصل جنرلMr. Odagiri Toshioنے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری ، تجارت اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاک جاپان دوطرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ جاپان سے تعلقات کو خاص اہمیت دی۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جاپان سے سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔ جاپان کے قونصل جنرلMr. Odagiri Toshioنے کہا کہ جاپانی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔