تازہ ترین
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کیلئے بڑے خطرات کی نشاندہی کردیخیرپور میں لاکھوں روپے راشن کے 4 ٹرک لوٹ لیے گئےصوابی بڑی تباہی سے بچ گیا، 4 دہشتگرد گرفتارعمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلاندوران حراست جگائے رکھا گیا، شیخ رشیدآئی ایم ایف ڈیل: سگریٹس، کولڈڈرنکس اور جہازوں کے ٹکٹس مہنگے ہونے کا امکانفواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے، میڈیکل رپورٹایم کیو ایم نےضمنی الیکشن کیلئے27 نام شارٹ لسٹ کرلیےپاکستان میں بندش پر وکی پیڈیا کا بیان سامنے آگیاکراچی میں فرسٹ انٹرنیشنل ٹیچرز ایجوکیشن کانفرس کا انعقادشیخ رشید نے اپنی کراچی منتقلی روکنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاپنجاب اور خیبرپختونخوا میں تمام بلدیاتی نمائندے معطلشاہ محمود کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے متعلق حکومت کو مشورہنواب شاہ: بیٹوں نے باپ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دیگھی، دالیں، انڈے، لہسن، چاول، چینی، مرغی اور پیٹرول سمیت 32 اشیا مہنگی ہو گئیںنیپالی بزنس کونسل کی جانب سے دبئی میں نیٹ ورکنگ عشائیہ کا اہتمامدانش پرائمیر کرکٹ لیگ سیزن ون کا سہرا سیگماء ایسوسیٹ نے اپنے سر سجا لیا۔پشاور دھماکہ: حملہ آور کا جوتا اور ہیلمٹ بھی مل گیاجامعہ کراچی: انجمن اساتذہ کا تدریسی امور کے بایئکاٹ کا اعلانفیس بک کو روزانہ کتنے افراد استعمال کرتے ہیں؟

عدالت نے آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چودھری کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو شام 6 بجے طلب کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو مقررہ وقت پر لاہور ہائی کورٹ میں پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ فواد چودھری جہاں بھی ہے فوری پیش کیا جائے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے فواد چودھری سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ میرے علم میں نہیں کہ فواد چودھری کہاں ہیں۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے جواب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ میں نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی موجودگی میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

فواد چودھری کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چودھری کو اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے اور متعلقہ حکام کو عدالتی احکامات کے بارے میں آگاہ کیا لیکن عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔ عدالت کے حکم پر فواد چودھری کو پیش نہ کیا گیا اور وہ کہتے ہیں کہ اسلام آباد پولیس کی تحویل میں ہیں۔ پولیس کا ایسا کہنا توہین عدالت ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب نے کہا کہ مجھے درست علم نہیں کہ وہ کہاں ہیں اور مجھے 30 منٹ دیئے جائیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی بازیابی کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے حبس بے جا کی درخواست جسٹس طارق سلیم شیخ کو بھجوا دی۔

عدالت نے فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ فوادچودھری کو ایک بجکر 30 منٹ تک لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے وکیل سے سوال کیا ہے کہ فواد چودھری اس وقت کہاں ہیں؟ وکیل نے بتایا ہے کہ فواد چودھری سروسز اسپتال میں ہیں۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری کو راہداری ریمانڈ کے لیے کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے اسلام آباد پولیس کی راہداری ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے پہلے ان کا طبی معائنہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »