تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

کراچی سے اسمگل 79200 نشہ آور گولیاں بینکاک میں پکڑی گئیں

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے تھائی لینڈ گئے مسافر کے قبضہ سے بینکاک ایئر پورٹ پر 79200 نشہ آور گولیاں پکڑی گئیں۔

مسافر انور انصاری 19 جنوری کو کراچی ایئر پورٹ سے تھائی ایئر کی پرواز سے روانہ ہوا، 20 جنوری کی صبح سوورنا بھومی بین الاقوامی ایئرپورٹ بینکاک پر عملے نے مسافر کے سامان کی چیکنگ کے دوران ممنوع چیز کی نشاندہی کی، ملزم کے پاس موجود سامان سے 79200 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، جس پر مسافر کو حراست میں لیا گیا۔

تھائی حکام کے مطابق گولیوں کے کیمیکل ایگزامن رپورٹ کے بعد مسافر پر نشہ اسمگل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، برآمد کی گئیں گولیوں میں 40800 ڈائی زیپم اور 23,800 زولپیڈیم ٹراٹریٹ شامل ہیں۔

تھائی لینڈ حکام کے مطابق مسافر انور انصاری پر کلاس ٹو سائیکو ٹراپک مادے کی اسمگلنگ کا الزام ہے، تھائی حکام نے نشہ اسمگلنگ کی اس کوشش کو منظم کارروائی قرار دیا ہے اور مبینہ طور پر متعلقہ ادارے کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کا بھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری کو تھائی لینڈ میں 15 سال قید اور 1.5 ملین تھائی بھات تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »