تازہ ترین
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کیلئے بڑے خطرات کی نشاندہی کردیخیرپور میں لاکھوں روپے راشن کے 4 ٹرک لوٹ لیے گئےصوابی بڑی تباہی سے بچ گیا، 4 دہشتگرد گرفتارعمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلاندوران حراست جگائے رکھا گیا، شیخ رشیدآئی ایم ایف ڈیل: سگریٹس، کولڈڈرنکس اور جہازوں کے ٹکٹس مہنگے ہونے کا امکانفواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے، میڈیکل رپورٹایم کیو ایم نےضمنی الیکشن کیلئے27 نام شارٹ لسٹ کرلیےپاکستان میں بندش پر وکی پیڈیا کا بیان سامنے آگیاکراچی میں فرسٹ انٹرنیشنل ٹیچرز ایجوکیشن کانفرس کا انعقادشیخ رشید نے اپنی کراچی منتقلی روکنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاپنجاب اور خیبرپختونخوا میں تمام بلدیاتی نمائندے معطلشاہ محمود کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے متعلق حکومت کو مشورہنواب شاہ: بیٹوں نے باپ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دیگھی، دالیں، انڈے، لہسن، چاول، چینی، مرغی اور پیٹرول سمیت 32 اشیا مہنگی ہو گئیںنیپالی بزنس کونسل کی جانب سے دبئی میں نیٹ ورکنگ عشائیہ کا اہتمامدانش پرائمیر کرکٹ لیگ سیزن ون کا سہرا سیگماء ایسوسیٹ نے اپنے سر سجا لیا۔پشاور دھماکہ: حملہ آور کا جوتا اور ہیلمٹ بھی مل گیاجامعہ کراچی: انجمن اساتذہ کا تدریسی امور کے بایئکاٹ کا اعلانفیس بک کو روزانہ کتنے افراد استعمال کرتے ہیں؟

فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، میڈیکل کرانے کا حکم

لاہورکی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔

پولیس نے سخت سکیورٹی میں فواد چوہدری کو لاہور کی کینٹ کچہری عدالت میں پیش کیا جب کہ اس موقع پر ان کو ہتھکڑی لگائی گئی تھی۔

لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا مدثر نے  کیس کی سماعت کی جب کہ اس موقع پر پولیس نے فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔

پراسیکیوشن نے کہا کہ کوہسار پولیس نے فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اس لیے ملزم کی اسلام آباد منتقلی کے لیے راہداری ریمانڈ کی ضرورت ہے۔

 

فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد کا 4 گھنٹے کا راستہ ہے, راہداری ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے، یہ جائیں اور اسلام آباد میں جا کر پیش کریں، ایک روزہ راہداری ریمانڈ لے کر کہیں اور لے کر جانا چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ سفری ریمانڈ نہیں بنتا، ان کی ہتھکڑی بھی کھولی جائے، دونوں ہاتھوں کی بجائے ایک ہاتھ پر ہتھکڑی لگائیں۔

وکیل کے دلائل پر عدالت نے کہا کہ آپ فضول باتوں میں وقت ضائع کر رہے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے فواد چوہدری کا  راہداری ریمانڈ منظور کرلیا اور ان کا سروسز اسپتال سے میڈیکل کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ فواد چوہدری کو میڈیکل کے بعد اسلام آباد روانہ کیا جائے۔

عدالتی حکم کے بعد پولیس فواد چوہدری کو لے کر روانہ ہوگئی۔

واضح ر ہےکہ فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے جو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کو اسلام آباد منتقل کرنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں پولیس ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

 

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »