تازہ ترین
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کیلئے بڑے خطرات کی نشاندہی کردیخیرپور میں لاکھوں روپے راشن کے 4 ٹرک لوٹ لیے گئےصوابی بڑی تباہی سے بچ گیا، 4 دہشتگرد گرفتارعمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلاندوران حراست جگائے رکھا گیا، شیخ رشیدآئی ایم ایف ڈیل: سگریٹس، کولڈڈرنکس اور جہازوں کے ٹکٹس مہنگے ہونے کا امکانفواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے، میڈیکل رپورٹایم کیو ایم نےضمنی الیکشن کیلئے27 نام شارٹ لسٹ کرلیےپاکستان میں بندش پر وکی پیڈیا کا بیان سامنے آگیاکراچی میں فرسٹ انٹرنیشنل ٹیچرز ایجوکیشن کانفرس کا انعقادشیخ رشید نے اپنی کراچی منتقلی روکنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاپنجاب اور خیبرپختونخوا میں تمام بلدیاتی نمائندے معطلشاہ محمود کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے متعلق حکومت کو مشورہنواب شاہ: بیٹوں نے باپ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دیگھی، دالیں، انڈے، لہسن، چاول، چینی، مرغی اور پیٹرول سمیت 32 اشیا مہنگی ہو گئیںنیپالی بزنس کونسل کی جانب سے دبئی میں نیٹ ورکنگ عشائیہ کا اہتمامدانش پرائمیر کرکٹ لیگ سیزن ون کا سہرا سیگماء ایسوسیٹ نے اپنے سر سجا لیا۔پشاور دھماکہ: حملہ آور کا جوتا اور ہیلمٹ بھی مل گیاجامعہ کراچی: انجمن اساتذہ کا تدریسی امور کے بایئکاٹ کا اعلانفیس بک کو روزانہ کتنے افراد استعمال کرتے ہیں؟

پاکستان کی آئی ایم ایف کو گیس مہنگی، پیٹرول لیوی بڑھانے کی یقین دہانی

پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو گیس مہنگی اور پیٹرول لیوی بڑھانے کی یقین دہانی کرادی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات شروع ہوگئے ہیں، جس میں اسلام آباد نے نویں جائزے کے بعد پروگرام بحال کرنے پر اصرار کیا۔

پاکستان نے آئی ایم ایف سے کہا کہ گیس جلدی مہنگی کردیں گے، پیٹرول پر لیوی بھی بڑھا رہے ہیں، ٹیکس بھی پورا لیں گے، بس آپ قرضہ دے دیں۔

ذرائع کے مطابق دوران مذاکرات آئی ایم ایف نے بجلی پر سبسڈی اور مختلف شعبوں کے استثنیٰ ختم کرنے اور ڈالر کی قیمت کنٹرول نہ روکنے کی شرطیں لگا دیں۔

اس موقع پر پاکستان نے رواں سال کےلیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف مکمل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو پاکستانی وفد نے گیس قیمتوں میں جلد اضافے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی 2022 سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے عالمی مالیاتی ادارے کو بتایا کہ اوگرا اس سلسلے میں فیصلہ سنا چکا ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری جلد ہی کابینہ دے گی۔

پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کو بتایا کہ گیس کے شعبے کا گردشی قرض بھی ختم کیا جارہا ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر پی ڈی ایل مرحلہ وار بڑھایا جا رہا ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستانی وفد سے کہا کہ روپے کی قدر میں اضافے کو مصنوعی طریقے سے نہ روکا جائے، بجلی پر سبسڈی بھی ختم کی جائے، ٹیکس کا جی ڈی پی تناسب بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور مختلف شعبوں کو دیے گئے استثنیٰ کو ختم کیا جائے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کی طرف سے سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کی سربراہی میں وفد نے مذاکرات کیے ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ آئی ایم ایف کی طرف سے مشن چیف ناتھن پورٹر مذاکرات میں شریک ہوئے، اس موقع پر پاکستانی وفد نے معاشی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »