حکومت پاکستان سخت احتجاج اور اوآئی سی کا اجلاس طلب کرکے بھرپور احتجاج کیا جائے،جماعت اسلامی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) 24جنوری 2023 جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، اوراق مقدس کو نذرآتش کرنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلامو فوبیا اور مغربی دنیا کی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ اسلام کی دعوت اورقرآن پاک کا پیغام پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے ،اسلام دین حق ہے جو مغلوب نہیں بلکہ غالب ہونے کیلئے آیا ہے، سویڈن سمیت مغربی دنیا وقفے وقفے سے قرآن اورہمارے پیارے آقا کے شان میں گستاخی کرکے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری کررہی ہے جس میں بین المذاہب رواداری وانسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی شرمناک عمل ہے۔ سوئیڈن میں ہونے والے اس ناپاک عمل کیخلاف پاکستان نہ صرف بھرپور احتجاج رکارڈ کرائے بلکہ اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے آئندہ اس طرح کے دلخراش واقعات کے سدباب کیلئے مو¿ثراقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سوئیڈن کی حکومت اس جرم کے مرتکب افراد کیخلاف کاروائی اور آئندہ اسطرح کے افسوس ناک واقعات کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے۔ #
جاری کردہ:مجاہد چنا سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی سندھ
