تازہ ترین
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کیلئے بڑے خطرات کی نشاندہی کردیخیرپور میں لاکھوں روپے راشن کے 4 ٹرک لوٹ لیے گئےصوابی بڑی تباہی سے بچ گیا، 4 دہشتگرد گرفتارعمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلاندوران حراست جگائے رکھا گیا، شیخ رشیدآئی ایم ایف ڈیل: سگریٹس، کولڈڈرنکس اور جہازوں کے ٹکٹس مہنگے ہونے کا امکانفواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے، میڈیکل رپورٹایم کیو ایم نےضمنی الیکشن کیلئے27 نام شارٹ لسٹ کرلیےپاکستان میں بندش پر وکی پیڈیا کا بیان سامنے آگیاکراچی میں فرسٹ انٹرنیشنل ٹیچرز ایجوکیشن کانفرس کا انعقادشیخ رشید نے اپنی کراچی منتقلی روکنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاپنجاب اور خیبرپختونخوا میں تمام بلدیاتی نمائندے معطلشاہ محمود کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے متعلق حکومت کو مشورہنواب شاہ: بیٹوں نے باپ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دیگھی، دالیں، انڈے، لہسن، چاول، چینی، مرغی اور پیٹرول سمیت 32 اشیا مہنگی ہو گئیںنیپالی بزنس کونسل کی جانب سے دبئی میں نیٹ ورکنگ عشائیہ کا اہتمامدانش پرائمیر کرکٹ لیگ سیزن ون کا سہرا سیگماء ایسوسیٹ نے اپنے سر سجا لیا۔پشاور دھماکہ: حملہ آور کا جوتا اور ہیلمٹ بھی مل گیاجامعہ کراچی: انجمن اساتذہ کا تدریسی امور کے بایئکاٹ کا اعلانفیس بک کو روزانہ کتنے افراد استعمال کرتے ہیں؟

ضرورت کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے: ترجمان پی ایس او

کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں فرنس آئل، پیٹرول اور  مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے، پی ایس او کے پاس ضرورت کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے۔

ایک بیان میں ترجمان پی ایس او کا کہنا ہےکہ ادارے کے پاس تقریباً 2 لاکھ ٹن فرنس آئل اسٹاک میں موجود ہے، ایل این جی کے 9 کارگوز  پلان اور  وقت کے مطابق وصول کیے جارہے ہیں، 23 جنوری 2023  تک 6 کارگوز موصول ہوچکے ہیں اوربقیہ کارگوز بھی رواں ماہ میں پہنچ جائیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ پی ایس او ملک بھر میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے، پی ایس او کے پاس  آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے مقررہ ایام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے۔

ترجمان کے مطابق ایل سیز جاری کردی گئی ہیں اور  2 اضافی کارگوز  بھی درآمدکیے جا رہے ہیں، پی ایس او کی سپلائی چین پر اچانک دباؤ  بڑھنےکے باوجود ہماری ٹیمیں 24 گھنٹےکام کر رہی ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »