ملاقات میںدوطرفہ تعلقات ، تجارت ، سرمایہ کاری اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر گفتگو
کراچی ( جنوری 24 )
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے کرغیز ری پبلک کے سفیر Mr. Ulanbek Totuiaev نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، تجارت ، سرمایہ کاری اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر گفتگو ہوئی ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاک کرغیزستان دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں ،کرغیزستان سے تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا
کہ دوطرفہ وفود کے تبادلوں سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ میں مختلف شعبے ایسے ہیں جہاں سرمایہ کاری سے فوری منافع یقینی ہے۔کرغیزستان کے سفیر نے کہا کہ پاک کرغیزستان تعلقات خطہ کے لئے انتہائی اہم ہیں۔