تازہ ترین
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کیلئے بڑے خطرات کی نشاندہی کردیخیرپور میں لاکھوں روپے راشن کے 4 ٹرک لوٹ لیے گئےصوابی بڑی تباہی سے بچ گیا، 4 دہشتگرد گرفتارعمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلاندوران حراست جگائے رکھا گیا، شیخ رشیدآئی ایم ایف ڈیل: سگریٹس، کولڈڈرنکس اور جہازوں کے ٹکٹس مہنگے ہونے کا امکانفواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے، میڈیکل رپورٹایم کیو ایم نےضمنی الیکشن کیلئے27 نام شارٹ لسٹ کرلیےپاکستان میں بندش پر وکی پیڈیا کا بیان سامنے آگیاکراچی میں فرسٹ انٹرنیشنل ٹیچرز ایجوکیشن کانفرس کا انعقادشیخ رشید نے اپنی کراچی منتقلی روکنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاپنجاب اور خیبرپختونخوا میں تمام بلدیاتی نمائندے معطلشاہ محمود کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے متعلق حکومت کو مشورہنواب شاہ: بیٹوں نے باپ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دیگھی، دالیں، انڈے، لہسن، چاول، چینی، مرغی اور پیٹرول سمیت 32 اشیا مہنگی ہو گئیںنیپالی بزنس کونسل کی جانب سے دبئی میں نیٹ ورکنگ عشائیہ کا اہتمامدانش پرائمیر کرکٹ لیگ سیزن ون کا سہرا سیگماء ایسوسیٹ نے اپنے سر سجا لیا۔پشاور دھماکہ: حملہ آور کا جوتا اور ہیلمٹ بھی مل گیاجامعہ کراچی: انجمن اساتذہ کا تدریسی امور کے بایئکاٹ کا اعلانفیس بک کو روزانہ کتنے افراد استعمال کرتے ہیں؟

ڈرون کی مدد سے ڈاکوؤں کا خاتمہ چاہتے ہیں، ایس ایس پی گھوٹکی

گھوٹکی کے ایس ایس پی تنویر تنیو کا کہنا ہے کہ ہم ڈرون اور ماہر نشانہ بازوں کی مدد سے ڈاکوؤں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

تنویر تنیو نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن فضائی حدود میں لانا چاہتے ہیں، جو ہتھیار مانگے ہیں وہ مارکیٹ میں دستیاب عام ہتھیار نہیں، رینجرز کے پاس اس قسم کے ہتھیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچے میں پولیس نہیں جا سکتی تو کوئی بھی نہیں جا سکتا، رینجرز بھی کچے میں جائے گی تو جانی نقصان کا اندیشہ رہتا ہے، پولیس کے پاس مقامی ذرائع سے اطلاعات آتی ہیں، ہو سکتا ہے آپریشن کے حتمی مرحلے میں رینجرز کی مدد لی جا سکے۔

ایس ایس پی تنویر تنیو کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی کے بعد علاقہ کلیئر ہو جائے تو رینجرز کو بھی بلا لیں گے، کچے میں ڈاکوؤں کے راستے مکمل طور پر بند کرنا ممکن نہیں، ماضی میں بھی کوشش کی گئی لیکن مواصلاتی نظام کو مکمل طور پر ڈسٹرب نہیں کر سکتے۔

تنویر تنیو نے کہا کہ سکھر ملتان موٹر وے، انڈس ہائی وے کچے سے بمشکل آدھے گھنٹے کی دوری پر ہیں، کچے کا علاقہ گڈو بیراج سے سکھر بیراج کے درمیان دائیں اور بائیں 180 کلو میٹر تک پھیلا ہے، دو سے ڈھائی ہزار پولیس افسران کچے میں تعینات ہیں۔

گھوٹکی کے ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں سے تھانےخالی کر کے کچے میں پوسٹنگ کی ہے، ہمیں شہریوں کی جان و مال کا بھی خیال ہے، کچے میں پولیس کی 3 پوسٹیں بنائی ہیں، راستے بنا رہے ہیں، ہر سال پانی آ جانے کے باعث کچے میں پختہ تعمیرات ممکن نہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اغواء برائے تاوان کے مغویوں کو ایک ایک سال تک قید میں رکھا جاتا ہے، مغویوں کو جان سے نہیں مارا جاتا ہے، کیونکہ ان کی قیمت ملتی ہے، ایک سہولت کار پکے کے علاقے سے مغوی لاتے ہیں، دوسرے معاملات سنبھالتے ہیں۔

تنویر تنیو نے یہ بھی کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے پاس مغوی خود آتا ہے، کوئی چارسدہ، کوئی لاہور اور کوئی ساہیوال سے آتا ہے، ڈاکو اپنے ٹھکانوں میں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »