تازہ ترین
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کیلئے بڑے خطرات کی نشاندہی کردیخیرپور میں لاکھوں روپے راشن کے 4 ٹرک لوٹ لیے گئےصوابی بڑی تباہی سے بچ گیا، 4 دہشتگرد گرفتارعمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلاندوران حراست جگائے رکھا گیا، شیخ رشیدآئی ایم ایف ڈیل: سگریٹس، کولڈڈرنکس اور جہازوں کے ٹکٹس مہنگے ہونے کا امکانفواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے، میڈیکل رپورٹایم کیو ایم نےضمنی الیکشن کیلئے27 نام شارٹ لسٹ کرلیےپاکستان میں بندش پر وکی پیڈیا کا بیان سامنے آگیاکراچی میں فرسٹ انٹرنیشنل ٹیچرز ایجوکیشن کانفرس کا انعقادشیخ رشید نے اپنی کراچی منتقلی روکنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاپنجاب اور خیبرپختونخوا میں تمام بلدیاتی نمائندے معطلشاہ محمود کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے متعلق حکومت کو مشورہنواب شاہ: بیٹوں نے باپ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دیگھی، دالیں، انڈے، لہسن، چاول، چینی، مرغی اور پیٹرول سمیت 32 اشیا مہنگی ہو گئیںنیپالی بزنس کونسل کی جانب سے دبئی میں نیٹ ورکنگ عشائیہ کا اہتمامدانش پرائمیر کرکٹ لیگ سیزن ون کا سہرا سیگماء ایسوسیٹ نے اپنے سر سجا لیا۔پشاور دھماکہ: حملہ آور کا جوتا اور ہیلمٹ بھی مل گیاجامعہ کراچی: انجمن اساتذہ کا تدریسی امور کے بایئکاٹ کا اعلانفیس بک کو روزانہ کتنے افراد استعمال کرتے ہیں؟

عمران، اسد اور فواد حاضری سے کب تک استثنیٰ لیں گے؟ الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کے ممبر نے کہا ہے کہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری حاضری سے کب تک استثنیٰ لیں گے؟

الیکشن کمیشن میں توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے کیس کی سماعت ہوئی۔

الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی وکیل نوید انجم نے الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر کہا کہ فرخ حبیب کا الیکشن کمیشن کے خلاف کیس ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

وکیل نوید انجم نے کہا کہ انور منصور اس کیس کی سماعت کے لیے ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، ساڑھے 11 بجے تک کیس کی سماعت ملتوی کر دیں۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری کراچی میں ہیں، اسد عمر بھی شہر سے باہر ہیں اور عمران خان زخمی ہیں، ان تینوں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے رہے ہیں۔

ممبر کمیشن نے پی ٹی آئی وکیل سے سوال کیا کہ حاضری سے کب تک استثنیٰ لیں گے؟ کیا بڑے لوگوں کی قانونی ذمے داری نہیں کہ پیش ہوں؟

ممبر کمیشن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم وارنٹ نکالیں تو ہائی کورٹ معطل کرتا ہے اور کہتا ہے کارروائی جاری رکھیں، ہم نے کہا ہے فریم چارج ہونے ہیں اس لیے پیش ہوں، آپ نہیں آتے تو ہم 512 کی کارروائی شروع کریں گے۔

پی ٹی آئی وکیل نوید انجم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »