تازہ ترین
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کیلئے بڑے خطرات کی نشاندہی کردیخیرپور میں لاکھوں روپے راشن کے 4 ٹرک لوٹ لیے گئےصوابی بڑی تباہی سے بچ گیا، 4 دہشتگرد گرفتارعمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلاندوران حراست جگائے رکھا گیا، شیخ رشیدآئی ایم ایف ڈیل: سگریٹس، کولڈڈرنکس اور جہازوں کے ٹکٹس مہنگے ہونے کا امکانفواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے، میڈیکل رپورٹایم کیو ایم نےضمنی الیکشن کیلئے27 نام شارٹ لسٹ کرلیےپاکستان میں بندش پر وکی پیڈیا کا بیان سامنے آگیاکراچی میں فرسٹ انٹرنیشنل ٹیچرز ایجوکیشن کانفرس کا انعقادشیخ رشید نے اپنی کراچی منتقلی روکنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاپنجاب اور خیبرپختونخوا میں تمام بلدیاتی نمائندے معطلشاہ محمود کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے متعلق حکومت کو مشورہنواب شاہ: بیٹوں نے باپ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دیگھی، دالیں، انڈے، لہسن، چاول، چینی، مرغی اور پیٹرول سمیت 32 اشیا مہنگی ہو گئیںنیپالی بزنس کونسل کی جانب سے دبئی میں نیٹ ورکنگ عشائیہ کا اہتمامدانش پرائمیر کرکٹ لیگ سیزن ون کا سہرا سیگماء ایسوسیٹ نے اپنے سر سجا لیا۔پشاور دھماکہ: حملہ آور کا جوتا اور ہیلمٹ بھی مل گیاجامعہ کراچی: انجمن اساتذہ کا تدریسی امور کے بایئکاٹ کا اعلانفیس بک کو روزانہ کتنے افراد استعمال کرتے ہیں؟

آئی ایل ٹی ٹونٹی کا آفیشل ترانہ ” ہلہ ہلہ “ ریلیز کر دیا گیا

دبئی (رپورٹ:اعجاز کھوکھر) کرکٹ کی دنیا میں آنے والی نئی لیگ آئی ایل ٹی ٹونٹی لیگ کا آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا گیا جسے مشہور بھارتی ریپر بادشاہ نے تیار کیا ہے تفصیلا ت کے مطابق آئندہ برس جنوری میں اپنے افتتاحی سیزن کے آغاز کے لئے آئی ایل ٹی ٹونٹی نے اپنا آفیشنل ترانہ یوٹیوب سمیت دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلیز کر دیا ہے جسے شائقین کرکٹ سمیت موسیقی کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں دو منٹ اور چودہ سکینڈ پر مشتمل اس گانے میں اسٹیڈیم کے ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے تاکہ شائقین کرکٹ کھیل ساتھ میوزک سے بھی لطف اندوز ہو سکیں اس حوالے سے امارات کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ کےلئے کرکٹ اور میوزک سے بیک وقت لطف اندوز ہونے کے لئے اس گانے کو تیار کیا گیا ہے تاکہ شائقین کرکٹ میچز کے یادگار مواقعوں پر گانے کی دھنوں پر رقص کریں اور آئی ایل ٹی ٹونٹی کے افتتاحی سیزن کو یادگار بنائیں یہ ایک شاندار ترانہ ہے جو شائقین کرکٹ میں جوش و ولولہ پیدا کرئے گا ۔ سپر اسٹار بادشاہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آئی ایل ٹی کے ساتھ وابستگی ایک اعزاز ہے اور میرے لئے اس بین الاقوامی معیار کے ایونٹ کا ترانہ بنانا اہمیت حامل ہے مجھے امید ہے کہ گانے کی دھنیں شائقین کرکٹ کو پسند آئیں گے کیونکہ ہم نے ان دھنوں کو شائقین کرکٹ کے حوالے سے خاص طور پر ترتیب دیا ہے اور یقینا یہ ترانہ ایک منفرد ثابت ہو گا واضح رہے کہ بھارتی گلوکاربادشاہ تیرہ جنوری کو دبئی کرکٹ اسٹیڈم میں افتتاحی تقریب میں خصوصی طور پر پرفارم کریں گے جس میں گلوکار جیسن ڈیرولو بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے آئی ایل ٹی ٹونٹی کے افتتاحی سیزن کا آغاز تیرہ جنوری کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم سے ہوگا جس میں چھ ٹیموں میں چوراسی بین الاقوامی اور چوبیس مقامی کھلاڑی شامل ہیں لیگ کے میچز دبئی ، شارجہ اور ابوظبی میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل بارہ فروری کو کھیلا جائے گا ۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »