دبئی(رپورٹ: اعجاز کھوکھر) دبئی میں پہلی مرتبہ انڈور گالف کے ساتھ خوبصورت اور منفرد ریسٹورنٹ بنائی گئی ہے، جس کا افتتاح دبئی میں ڈریگن مال ۲ کے اندر کیا گیا. یہ ریسٹورنٹ اپنی نوعیت کی ایک منفرد کلب بھی ہے جہاں با ذوق لوگ نہ صرف ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا کھا سکتے ہیں بلکہ انڈور گالف کھیلنے کے علاوہ، مختلف پارٹیز، سالگرہ تقریبات، میٹنگز اور بڑی اسکرینز پر مختلف کھیل اور فلمز بھی دیکھ سکتے ہیں. ریسٹورنٹ کے مالک مسٹر مائیکل نے قومی مقاصد نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس منفرد کانسیپٹ کا پہلی مرتبہ کسی خلیجی ملک میں تجربہ کیا گیا ہے، جو کہ افتتاح ہوتے ہیں زبردست مقبولیت اختیار کیا گیا ہے, انہوں نے بتایا کہ اس طرح کا کانسیپٹ کوریا اور چائنا میں بہت مقبول ہے اور اس کو پہلی مرتبہ ہم دبئی میں لائے ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس ریسٹورنٹ میں لوگ کلب کی طرح سالانہ میمبر شب بھی لے سکتے ہیں، اور ہمارے ہاں گالف سے دلچسپی رکھنے والے گالفرز نے میمبر شپ لے رکھی ہیں. اس موقع پر معروف سماجی
شخصیت، گالف کوچ رقیہ ویلنسیا ڈیکوسٹا نے مارننگ کافی ایٹ مائے گالف کی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دبئی ہمیشہ منفرد چیزوں کے حوالے سے مشہور ہے اور دبئی میں انڈور گالف ریسٹورنٹ کا پہلی مرتبہ قیام خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی انقلابی قیادت کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے آج دبئی اور یواے ای کی دیگر ریاستیں پوری دنیا کے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں. اس موقع پر معروف صحافی اور گلف کورین ٹائمز دبئی کی مینیجنگ ڈائریکٹر مس میا نے کہا کہ اس طرح کا ریسٹورنٹ قائم ہونے سے ہم خود کو کوریا میں موجود محسوس کرتے ہیں، انہوں نے مسٹر مائیکل کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا. اس موقع پر بلاک چین ایکسپرٹ اور معروف کاروباری شخصیت مس کوکو نے قومی مقاصد نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دبئی کے مقامی لوگوں اور دنیا کے مختلف ممالک سے آنیوالے سیاحوں کیلئے مائے گالف انڈور ریسٹورنٹ ایک بڑا تحفہ ہے، اس ریسٹورنٹ کی کامیابی اس بات سے ہی ظاہر ہے کہ افتتاح ہوتے ہی لوگوں میں مقبول ہوگئی ہے. تقریب میں معروف کاروباری شخصیات اور خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی.