شارجہ (رپورٹ: اعجاز کھوکھر) پاکستان سوشل سینٹر شارجہ نے پاکستان پراپرٹی جانکاری کے حوالہ سے ایک شاندار عشائیہ پروگرام کا انعقاد کیا۔ جس میں امارات میں مقیم کاروباری شخصیات و رئیل اسٹیٹ ایکسپرٹ کے علاوہ کمیونٹی ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں مقیم اور پاکستان سے آئے گلوبل پراپرٹی ایکسپو دبئی کے شرکاء میان منیر ہنس، اشرف خان، میاں ایوب، پروفیسر وسیم چوہدری، شاہد حسین، گل محمد جھکرانی، ملک شبیر اعوان، و دیگر ڈویلپرز اور پراپرٹی ایکسپرٹس نے پاکستانی رئیل اسٹیٹ کے حوالہ سے شرکاء کو بریفنگ دی.
اس موقع پر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چودھری نے شرکاء کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانی اپنے ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہیں، ملکی معیشت میں ان کا کلیدی کردار ہیں، ریئل اسٹیٹ سے وابستہ لوگوں کو چاہیئے کہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ایسی ہائوسنگ اسکیمز بنائیں جو کہ عام لوگوں کی دسترس میں ہوں اور ان کو ہائوسنگ اسکیم کے نام پر ہونیوالے فراڈ اے بھی محفوظ رکھیں.
اس موقع پر میاں منیر ہنس نے کہا کہ پاکستان پراپرٹی ایکسپو کا دبئی میں انعقاد اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ لوگوں کا ہم پر اعتماد ہے، اس ایکسپو میں پاکستان سے بڑی تعداد میں ریئل اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے مختلف ادارے شرکت کر رہیں ہیں، اس سے سمندر پار پاکستانیوں کو استفادہ حاصل کرنا چاہیئے. پاکستان سے آئے ہوئے ریئل اسٹیٹ ایکسپرٹ اشرف خان نے کہا کہ ہم اپنے سمندر پاکستانی بھائیوں کیلئے زبردست اسکیمیں لا رہے ہیں، وہ ایکسپو آئیں اور اپنے اور اپنے بچوں کیلئے اپنے اپنے گھر کیلئے محفوظ سرمایہ کاری کریں، انہوں نے کہا کہ اچھے اور خراب لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں لیکن لوگوں کو اپنا سرمایہ لگانے سے پہلے منصوبوں کی اچھی طرح چھان بین کرنی چاہیئے. تقریب کی کمپیرنگ کے فرائض سینئر صحافی حافظ زاہد حسین کھوکھر نے ادا کئے، اور اپنے مخصوص انداز بیان اور شعر و شاعری سے شرکاء کو زبردست محظوظ کیا
.