امن و امان کی صورتحال، اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کے اقدامات ، پولیس فورس کی مہارت میں اضافہ، کمیونٹی پولیسنگ پر تبادلہ خیال
کراچی ( نومبر25)
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امن و امان کی صورتحال، اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پولیس فورس کی مہارت میں اضافہ، کمیونٹی پولیسنگ اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کا موئثر استعمال یقینی بنایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پولیس نے بھی امن کے قیام میں نمایاں کردار ادا کیا، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر شہریوں کی تشویش درست ہے۔