شارجہ ( رپورٹ: اعجاز کھوکھر) اوورسیز پاکستانیز کمیشن، (ام القوین) کے ممبر ایڈوایزری کونسل فیصل رمضان کی طرف سے شارجہ کے مقامی ہوٹل میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک شبیر اعوان میڈیا ایڈوائزری اوورسیز
پاکستانیز کمیشن دبئی اور انجینئر عظمان ممبر ایڈوائزری کونسل اوورسیز پاکستانیز کمیشن (ام القوین) کو مدعو کیا گیا، اس ملاقات میں OPC کے حوالے سے اور UAE میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسایل پہ تفصیلی گفتگو ہوئی اور یہ بھی طے پایا کہ UAE میں OPC کی تمام ریاستوں کی تنظیمو ں کو اکٹھا کیا جائے اور مل کر OPC کے پلیٹ فارم سے اپنے ہم وطنوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے،
اس موقع پر مخدوم سید طارق محمود الحسن کا خاص طورپر شکریہ ادا کیا گیا کہ جنہوں نے سب کو ایک موُثر پلیٹ فارم مہیا کیا جسکے تحت ہم اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد کر سکیں گے، پروگرام کے آخر میں فیصل رمضان نے اپنے مہمانوں کی آمد پرانکا شکریہ ادا کیا۔