جس کے مہمانِ خصوصی گورنر سندھ کامران ٹیسوری تھے-
تیسری ٹیبل ٹینس چیمپئن لیگ پانچ دن تک جاری رہے گی۔
ٹیبل ٹینس چیمپئن لیگ کی ٹرافی کا عمل مکمل ہو گیا،لیگ کی شاندار ٹرافی کی رہنمائی گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کی
جس میں آٹھ ٹیموں کی فرنچائز اور گولڈ، پلاٹیینیئم اور سِلور کیٹیگری کے ۴۴ پلیئرز شرکت کررہی ہیں
لیگ میں عاصم قریشی، فحاد خواجہ، فیضان ظہور، فائقہ حسن، حور فواد اور کلثوم خان گولڈ کیٹیگری کے مہنگے ترین پلیئرز میں شامل ہیں اس موقع پر گورنر سندھ مہمانِ خصوصی رہے اور اُنہوں نے چیمپئن لیگ کی ٹرافی کی رہنمائی کی اِن کا کہنا تھا کہ کھیل کے پروموشن کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے چیمپئن لیگ کا انعقاد آئند ہے، نوجوانوں میں ٹیبل ٹینس کا رحجان بڑھ رہا ہے۔
گورنر سندھ کی جانب سے پریزیڈنٹ کاٹی اور پریزیڈنٹ پاکستان بزنس گروپ اورگنائزیشن فرازالرحمان کو اور بزنس کمیونٹی کے کاٹی کے فارمر چیئر مین فرحان الرحمان کو مبارک باد اور
خراجِ تحسین پیش کی گئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جو کام ریاست کو کرنا چاہیئے وہ کام یہ لوگ پاکستان کیلئے کر رہے ہیں اور یہ کھلاڑی پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں
میں یہ سمجھتا ہوں کہ جو بزنس کمیونٹی ہے اُس کو اس بات کا احساس ہے کہ کسطرح ملکی معیشت میں اپنا حصؔہ ڈالنا چاہئے جس کی وجہ سے یہ ملک آج تک چل رہا ہے، اب وہ دن دور نہیں جب
.پاکستان ہر شعبے میں آگے ہوگا
