تازہ ترین
واٹس ایپ پر جلد ‘وائس نوٹ’ بھی اسٹیٹس پر لگانا ممکن ہوگاپاکستان میں پہلے یوٹیوب برانڈ کاسٹ کا انعقاداعظم سواتی کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کریں، ہم ساتھ کھڑے ہوں گے، فیصل کریم کنڈیحکومت عوامی فیصلے کے سامنے سرتسلیم خم کرے، فواد چودھریپاکستان پراپرٹی ایکسپو دبئی کے لئے سوشل سینٹر شارجہ میں تقریب، شرکاء کے اعزاز میں عشائیہاپنے فرائض ایمانداری اور انصاف کیساتھ ادا کرنے کی توفیق پر اللہ کا شکر ہے، جنرل ندیم رضاایسوسی ایشن آٖف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے عہدیداروں نے نئے تعیناتناظم آباد میں نوجوان نے لڑکی کو تیز دھار آلے سے زخمی کر دیاملک میں آج سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئیگورنرسندھ سے آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کی گورنر ہاﺅس میں ملاقاتپاکستان ایسوسیشن دبئی کی جانب سے یو اے ای کے قومی دن کے حوالے سے شاندار تقریباوورسیز پاکستانیز کمیشن یو اے ای کی جانب سے شارجہ میں عشائیہ کا اہتمامفیصلے بند کمروں اور بیرون ملک نہیں ہوں گے، اسد عمردنیا کی دوسری بڑی گولڈ فِش برطانیہ میں دریافت ہو گئیسردی سے متاثرینِ سیلاب کی مشکلات بڑھ رہی ہیں: خواجہ آصفموسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم معاہدے پوری دنیا کی جیت ہے، بلاول بھٹوتیسری ٹیبل ٹینس چییمپئن شپ لیگ کی اوپنننگ سرمنی کراچی کے مقامی جیم خانہ میں منعقد کی گئصدر مملکت عارف علوی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد اسلام آباد روانہجی ایچ کیو سے عمران خان کو اجازت مل گئیدنیا مستقبل میں دبئی کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ دیکھے گی. احمد المتوالی

دنیا مستقبل میں دبئی کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ دیکھے گی. احمد المتوالی

دبئی(رپورٹ:اعجاز کھوکھر) عزت ماب شیخ محمد بن احمد بن حمدان النہیان آفس کے چیف ایگزیکٹو آفسر اور جنرل مینیجر احمد المتوالی نے کہا ہے کہ دبئی کا مستقبل بہت تابناک ہے، جس کیلئے یہاں کی قیادت دن رات انتھک محنت میں مشغول ہے، یہی وجہ ہے کہ ہماری معیشت آج پوری دنیا میں مضبوط سے مضبوط ہو رہی ہے، پوری دنیا کے لوگوں کیلئے دبئی پرامن، پرسکون سیاحت کا بڑا مرکز بن چکا ہے، متحدہ عرب امارات اس وقت دنیا میں سونے کی بڑی مارکیٹ بن چکا ہے، اور آنیوالے دنوں میں سونے کا سب سے بڑا حب ہوگا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرمانی ہوٹل برج خلیفہ میں

منعقدہ گلوبل گولڈ کنوینشن کو خطاب کرنے کے بعد قومی مقاصد نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے ملک کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے، آنیوالا وقت ہمارا ہے اور یہاں پر مزید روزگار، سیر سیاحت، ترقی، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے منصوبوں کے دروازے کھلیں گے. انہوں نے بکہا کہ سونے کی قیمتوں میں اس وقت پوری دنیا میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے، جس کیلئے پوری دنیا کو اس سلسلے میں مربوط پالیسیاں بنانی ہوں گی، دنیا میں امیر سے امیر تر اور غریب سے غریب کا یہ بڑھتا ہوا یہ رجحان دنیا میں بڑی تفریق پیدا کرے گا، اس کیلئے عالمی رہنمائوں کو سوچنا ہوگا، جلد سے جلد پالیسیاں بنانی ہوں گی. انہوں نے بتایا کہ اس وقت دبئی دنیا کے بڑے ایوینٹس کا حب بن چکا ہے، اس کا پورا کریڈٹ یہاں کی قیادت کو جاتا ہے، جن کی بہترین اور لازوال پالیسیوں کی وجہ سے آج دبئی پوری دنیا کا مرکز بن چکا ہے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے منصوبوں کیلئے تیزی سے کام جاری ہے، اور دنیا آنیوالے وقت میں ایک اور جدید دبئی دیکھی گی.

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »