تازہ ترین
واٹس ایپ پر جلد ‘وائس نوٹ’ بھی اسٹیٹس پر لگانا ممکن ہوگاپاکستان میں پہلے یوٹیوب برانڈ کاسٹ کا انعقاداعظم سواتی کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کریں، ہم ساتھ کھڑے ہوں گے، فیصل کریم کنڈیحکومت عوامی فیصلے کے سامنے سرتسلیم خم کرے، فواد چودھریپاکستان پراپرٹی ایکسپو دبئی کے لئے سوشل سینٹر شارجہ میں تقریب، شرکاء کے اعزاز میں عشائیہاپنے فرائض ایمانداری اور انصاف کیساتھ ادا کرنے کی توفیق پر اللہ کا شکر ہے، جنرل ندیم رضاایسوسی ایشن آٖف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے عہدیداروں نے نئے تعیناتناظم آباد میں نوجوان نے لڑکی کو تیز دھار آلے سے زخمی کر دیاملک میں آج سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئیگورنرسندھ سے آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کی گورنر ہاﺅس میں ملاقاتپاکستان ایسوسیشن دبئی کی جانب سے یو اے ای کے قومی دن کے حوالے سے شاندار تقریباوورسیز پاکستانیز کمیشن یو اے ای کی جانب سے شارجہ میں عشائیہ کا اہتمامفیصلے بند کمروں اور بیرون ملک نہیں ہوں گے، اسد عمردنیا کی دوسری بڑی گولڈ فِش برطانیہ میں دریافت ہو گئیسردی سے متاثرینِ سیلاب کی مشکلات بڑھ رہی ہیں: خواجہ آصفموسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم معاہدے پوری دنیا کی جیت ہے، بلاول بھٹوتیسری ٹیبل ٹینس چییمپئن شپ لیگ کی اوپنننگ سرمنی کراچی کے مقامی جیم خانہ میں منعقد کی گئصدر مملکت عارف علوی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد اسلام آباد روانہجی ایچ کیو سے عمران خان کو اجازت مل گئیدنیا مستقبل میں دبئی کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ دیکھے گی. احمد المتوالی

ابوظہبی T-10 کے افتتاحی میچ میں بنگلہ ٹائیگرز اور دکن گلیڈی ایٹرز کا فاتحانہ آغاز

ابوظہبی(رپورٹ:اعجاز کھوکھر) زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں ٹی-10 کے افتتاحی میچ میں بنگلہ ٹائیگرز نے نیو یارک اسٹرائیکرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 19 رنز سے شکست دے دی اور دکن گلیڈی ایٹرز نے ٹیم ابوظہبی کو 35 رنز سے شکست دے دی۔ بنگلہ ٹائیگرز کی جیت کے معمار اوپنر ایون لیوس تھے، جنہوں نے 22 گیندوں پر سات چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے اور 10 اوورز میں 5 وکٹوں پر 131 رنز بنائے۔ نیو یارک اسٹرائیکرز، کپتان کیرون پولارڈ کے تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر ناقابل شکست 45 رنز کے باوجود اپنا ہدف حاصل نہ کرسکی۔


نیویارک اسٹرائیکرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ حضرت اللہ زازئی اور ایون لیوس نے بنگلہ ٹائیگرز کی جانب سے اوپننگ کی۔
بنگلہ ٹائیگرز کا اسکور 10 اوورز میں 5 وکٹوں پر 131 رنز (ایون لیوس 58، کولن منرو 30، وہاب ریاض 24 رنز دے کر 2، روی رامپال 16 رنز دے کر 2) نیویارک اسٹرائیکرز 10 اوورز میں 8 وکٹوں پر 112 رنز (اعظم خان 34، کیرون پولارڈ نے 5 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں) پتھیرانا نے 22 کے عوض 2، روحان مصطفیٰ نے 20 رنز دے کر 2وکٹیں لی)۔
دکن گلیڈی ایٹرز 10 اوورز میں 6 وکٹ پر 134 رنز (نکولس پوران 77 ناٹ آؤٹ، اوڈین اسمتھ 23، پیٹر ہیٹزوگلو 12 رنز دے کر 2، فیبین ایلن 18 رنز دے کر 2) ٹیم ابوظہبی 10 اوورز میں 6 وکٹوں پر 99

رنز (جیمز ونس 37، فابیئن ناٹ آؤٹ 37) ظہور خان نے 21 رنز دے کر 2، ٹام ہیلم نے 11 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
پہلے میچ میں پلیئر آف دی میچ ایون لیوس اور دوسرے میچ میں پلیئر آف دی میچ نکولس پورن رہے۔ T-10 ٹورنامنٹ 4 دسمبر 2022 تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں دہلی بلز، دکن گلیڈی ایٹرز، نیویارک اسٹرائیکرز، بگلا ٹائیگرز، چنائی بریوز اور ٹیم ابو ظہبی شامل ہیں۔
6 پاکستانی اسٹار کرکٹرز بھی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں جن میں وہاب ریاض، محمد عرفان، محمد عامر، اعظم خان، افتخار احمد اور عماد وسیم شامل ہیں

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »