تازہ ترین
واٹس ایپ پر جلد ‘وائس نوٹ’ بھی اسٹیٹس پر لگانا ممکن ہوگاپاکستان میں پہلے یوٹیوب برانڈ کاسٹ کا انعقاداعظم سواتی کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کریں، ہم ساتھ کھڑے ہوں گے، فیصل کریم کنڈیحکومت عوامی فیصلے کے سامنے سرتسلیم خم کرے، فواد چودھریپاکستان پراپرٹی ایکسپو دبئی کے لئے سوشل سینٹر شارجہ میں تقریب، شرکاء کے اعزاز میں عشائیہاپنے فرائض ایمانداری اور انصاف کیساتھ ادا کرنے کی توفیق پر اللہ کا شکر ہے، جنرل ندیم رضاایسوسی ایشن آٖف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے عہدیداروں نے نئے تعیناتناظم آباد میں نوجوان نے لڑکی کو تیز دھار آلے سے زخمی کر دیاملک میں آج سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئیگورنرسندھ سے آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کی گورنر ہاﺅس میں ملاقاتپاکستان ایسوسیشن دبئی کی جانب سے یو اے ای کے قومی دن کے حوالے سے شاندار تقریباوورسیز پاکستانیز کمیشن یو اے ای کی جانب سے شارجہ میں عشائیہ کا اہتمامفیصلے بند کمروں اور بیرون ملک نہیں ہوں گے، اسد عمردنیا کی دوسری بڑی گولڈ فِش برطانیہ میں دریافت ہو گئیسردی سے متاثرینِ سیلاب کی مشکلات بڑھ رہی ہیں: خواجہ آصفموسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم معاہدے پوری دنیا کی جیت ہے، بلاول بھٹوتیسری ٹیبل ٹینس چییمپئن شپ لیگ کی اوپنننگ سرمنی کراچی کے مقامی جیم خانہ میں منعقد کی گئصدر مملکت عارف علوی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد اسلام آباد روانہجی ایچ کیو سے عمران خان کو اجازت مل گئیدنیا مستقبل میں دبئی کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ دیکھے گی. احمد المتوالی

گورنر سندھ سے کراچی پریس کلب کے وفد کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات

ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مشکلات ،فلاح و بہبود کے اقدامات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
کراچی ( نومبر23)
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی پریس کلب کے وفد نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی، وفد کی سربراہی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری رضوان بھٹی نے کی۔ ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مشکلات ،فلاح و بہبود کے اقدامات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفد نے گورنر سندھ کو کراچی پریس کلب کے دورے کی دعوت بھی دی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہوتا ہے اور حکومت اظہار رائے کی آزادی پر بھرپور یقین رکھتی ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کے قیام اور تسلسل میں صحافیوں کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتے، کراچی پریس کلب نے ہر دور میں آزادی صحافت کے لئے کام کیا ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ صحافیوں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہوں ، کراچی پریس کلب کے اراکین کے مسائل حل کے لئے کام کروں گا۔ صدر کراچی پریس کلب نے کہا کہ گورنر سندھ سے مل کر دلی خوشی ہوئی ہے، کیونکہ آپ کے بارے میں جو تاثر پھیلایا جارہا ہے اس کا ازالہ ہوا ہے۔ سیکریٹری رضوان بھٹی نے کہا کہ عوام سے آپ کے مسلسل رابطہ سے اچھا تاثر قائم ہورہا ہے۔
بعد ازاں گورنر سندھ نے وفد کو قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے روم کادورہ کرایا اور ان کے زیر استعمال اشیاءکے بارے میں بھی بتایا۔ پریس کلب کے وفد میں نائب صدر رشید میمن ، خزانچی وحیدراجپر، ممبر گورننگ باڈی میں مونا خان، شازیہ، خلیل ناصر، فاروق سمیع، اطہر حسین اور سید نبیل شامل تھے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »