تازہ ترین
واٹس ایپ پر جلد ‘وائس نوٹ’ بھی اسٹیٹس پر لگانا ممکن ہوگاپاکستان میں پہلے یوٹیوب برانڈ کاسٹ کا انعقاداعظم سواتی کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کریں، ہم ساتھ کھڑے ہوں گے، فیصل کریم کنڈیحکومت عوامی فیصلے کے سامنے سرتسلیم خم کرے، فواد چودھریپاکستان پراپرٹی ایکسپو دبئی کے لئے سوشل سینٹر شارجہ میں تقریب، شرکاء کے اعزاز میں عشائیہاپنے فرائض ایمانداری اور انصاف کیساتھ ادا کرنے کی توفیق پر اللہ کا شکر ہے، جنرل ندیم رضاایسوسی ایشن آٖف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے عہدیداروں نے نئے تعیناتناظم آباد میں نوجوان نے لڑکی کو تیز دھار آلے سے زخمی کر دیاملک میں آج سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئیگورنرسندھ سے آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کی گورنر ہاﺅس میں ملاقاتپاکستان ایسوسیشن دبئی کی جانب سے یو اے ای کے قومی دن کے حوالے سے شاندار تقریباوورسیز پاکستانیز کمیشن یو اے ای کی جانب سے شارجہ میں عشائیہ کا اہتمامفیصلے بند کمروں اور بیرون ملک نہیں ہوں گے، اسد عمردنیا کی دوسری بڑی گولڈ فِش برطانیہ میں دریافت ہو گئیسردی سے متاثرینِ سیلاب کی مشکلات بڑھ رہی ہیں: خواجہ آصفموسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم معاہدے پوری دنیا کی جیت ہے، بلاول بھٹوتیسری ٹیبل ٹینس چییمپئن شپ لیگ کی اوپنننگ سرمنی کراچی کے مقامی جیم خانہ میں منعقد کی گئصدر مملکت عارف علوی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد اسلام آباد روانہجی ایچ کیو سے عمران خان کو اجازت مل گئیدنیا مستقبل میں دبئی کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ دیکھے گی. احمد المتوالی

نیا آرمی چیف کون؟ وزیر اعظم کو 6 نام مل گئے

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

مریم اورنگزیب نے بیان دیا ہے کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے ، سمری میں چئیرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدوں پر تقرری کے لئے ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

جی ایچ کیو نے 6 سینئرترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام وزارت دفاع کو بجھوا دیئے تھے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے، انشاء اللہ باقی مراحل بھی جلد طے ہو جائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کے بیان کے مطابق جی ایچ کیو کی جانب سے 6 سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام وزارت دفاع کو بجھوا دیئے گئے ہیں، جی ایچ کیو کی سمری کی روشنی میں نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا تقرر کیا جائے گا۔

سمری میں ان افسران کی پروفائل پر مشتمل ڈوزئیر بھی شامل ہے۔ اس سمری کی روشنی میں وزیراعظم اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے ایک افسر کا انتخاب کرکے انہیں آرمی چیف نامزد کریں گے۔ جبکہ ایک آفیسر کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آفسٹاف کمیٹی تعینات کیا جائے گا۔ صدر مملکت وزیراعظم کی سفارشات کی روشنی میں اس نام کی توثیق کرتے ہیں۔ سنیارٹی میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر سرفہرست ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیراس وقت کوارٹر ماسٹر جنرل جی ایچ کیو فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کا تعلق آفیسرٹریننگ سکول منگلا سے ہے، جو 75ویں لانگ کورس سے جونیئر اور 76ویں لانگ کورس سے سینئر

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کے بعد سنیارٹی لسٹ میں دوسرا نام لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا ہے ، سندھ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے ساحر شمشاد مرزا اس وقت راولپنڈی کور کی کمانڈ کر رہے ہیں۔

بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سنیارٹی میں عاصم منیر اور ساحر شمشاد مرزا کے بعد آتے ہیں، وہ اس وقت فوج کے اہم ترین عہدوں میں سے ایک یعنی چیف آف جنرل سٹاف کے طور پر تعینات ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود سینیارٹی میں چوتھے نمبر پر ہیں ، اور ایک مضبوط کیریئر کے حامل ہیں، فوج میں انھیں خاص طور پر پاکستان کی مغربی سرحد کا ماہر مانا جاتا ہے۔ وہ اس وقت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر ہیں جبکہ اس سے قبل وہ پشاور کے کور کمانڈر تعینات رہے ہیں۔
آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے، وہ کور کمانڈر پشاور فرائض کی انجام دہی کے بعد اس وقت کور کمانڈر بہاولپور خدمات انجام دے رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کانام فہرست میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے بعد آتا ہے۔ وہ اس وقت وہ کور کمانڈر گوجرانوالہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے اس سے قبل جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل بھی فرائض انجام دیئے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »