تازہ ترین
واٹس ایپ پر جلد ‘وائس نوٹ’ بھی اسٹیٹس پر لگانا ممکن ہوگاپاکستان میں پہلے یوٹیوب برانڈ کاسٹ کا انعقاداعظم سواتی کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کریں، ہم ساتھ کھڑے ہوں گے، فیصل کریم کنڈیحکومت عوامی فیصلے کے سامنے سرتسلیم خم کرے، فواد چودھریپاکستان پراپرٹی ایکسپو دبئی کے لئے سوشل سینٹر شارجہ میں تقریب، شرکاء کے اعزاز میں عشائیہاپنے فرائض ایمانداری اور انصاف کیساتھ ادا کرنے کی توفیق پر اللہ کا شکر ہے، جنرل ندیم رضاایسوسی ایشن آٖف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے عہدیداروں نے نئے تعیناتناظم آباد میں نوجوان نے لڑکی کو تیز دھار آلے سے زخمی کر دیاملک میں آج سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئیگورنرسندھ سے آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کی گورنر ہاﺅس میں ملاقاتپاکستان ایسوسیشن دبئی کی جانب سے یو اے ای کے قومی دن کے حوالے سے شاندار تقریباوورسیز پاکستانیز کمیشن یو اے ای کی جانب سے شارجہ میں عشائیہ کا اہتمامفیصلے بند کمروں اور بیرون ملک نہیں ہوں گے، اسد عمردنیا کی دوسری بڑی گولڈ فِش برطانیہ میں دریافت ہو گئیسردی سے متاثرینِ سیلاب کی مشکلات بڑھ رہی ہیں: خواجہ آصفموسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم معاہدے پوری دنیا کی جیت ہے، بلاول بھٹوتیسری ٹیبل ٹینس چییمپئن شپ لیگ کی اوپنننگ سرمنی کراچی کے مقامی جیم خانہ میں منعقد کی گئصدر مملکت عارف علوی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد اسلام آباد روانہجی ایچ کیو سے عمران خان کو اجازت مل گئیدنیا مستقبل میں دبئی کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ دیکھے گی. احمد المتوالی

یو اے ای (ایف ایم ٹی) سپرفکس بین الاقوامی ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی پہلی چیمپین بن گئی

شارجہ (رپورٹ:اعجاز کھوکھر) شارجہ کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں سپرفکس ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا۔ فائنل مقابلہ براق الیون سعودی عرب اور ایف ایم ٹی یواے ای کے درمیان کھیلا گیا جو ایف ایم ٹی کے یواے ای کے نام رہا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، انڈیا، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، عمان اور سری لنکا سمیت 6 ٹیموں نے شرکت کی، ٹورنامنٹ کے بھترین بالر کا ایوارڈ ایف ایم ٹی یو اے ای کے اسامہ علی اور بہترین بالر کا انعام انڈیا فرینڈز کے بنٹی پٹیل کو دیا گیا . انعامات دینے کی تقریب کے مہمان خصوصی یواے ای کی معروف کاروباری شخصیت محمد سھیل الزرونی تھے، جنہوں نے فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی اور 20 ہزار نقدی انعام دیا . جبکہ رنر اپ ٹرافی اور 10 ہزار نقد انعام براق الیون سعودی عرب کو دیا گیا۔ یواے ای کے اس منفرد ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام معروف کاروباری ادارے سپرفکس نے آئیکون کے تعاون سے شارجہ کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا تھا ۔ 19 اور 20 نومبر کو منعقدہ ٹورنامنٹ میں داخلہ مفت تھا اس کے علاوہ شائقین کو میدان تک لانے کے لئے مفت ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔ دو روزہ مقابلے کو شائقین کی کرکٹ کی بڑی تعداد نے دیکھا۔

ٹورنامنٹ کے منتظمین نے شائقین کرکٹ کےلئے عمرہ ٹکٹ کا بھی انتظام کیا تھا۔ ٹورنامنٹ کی کامیابی پر سپرفکس کے چیئرمین نوید احمد نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملکر اسے کامیاب بنایا ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستانی کمیونٹی کے لئے ایک چھوٹی سی کوشش کی تھی جس میں وہ کامیاب رہے اور اتنی بڑی تعداد پاکستانیوں کو میدان میں دیکھ کر انہیں بڑی خوشی ہوئی۔ آئیکونک کے سربراہ خاور لطیف نے کہا وہ ایسی کوششیں جاری رکھیں گے جس سے کمیونٹی کے چہروں پر خوشی آئے۔کمپیئرنگ کے فرائض یاسر صدیق ،محمد عاشق محمد ندیم اور پاکستان سے آئے داؤد بہوچھ نے انجام دیئے۔ تقریب میں امارات میں مقیم معروف پاکستانی شخصیات ، ٹاک ٹاکرز اور فیملز نے بھی شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے دو روز قبل دبئی کے ایک ہوٹل میں تعریفی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں اسپانسر، ٹیموں کے کپتانوں اور صحافیوں کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں، جبکہ ٹورنامنٹ کی ٹرافیوں کی بھی رونمائی کی گئی.

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »