تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

مذاکرات الیکشن کی تاریخ پر کریں تو کرنے چاہئیں،شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مجھے گرفتار کرنے کے لیے حکومت ہر کوشش کررہی ہے۔ حکمران لانگ مارچ سے خوفزدہ ہیں۔

سابق وزیر داخلہ  شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیمیں تھانہ وارث خان راولپنڈی پہنچ چکی ہیں۔ایف آئی اے کی ٹیمیں دو بسوں میں تھانہ وارث خان پہنچی ہیں۔ ایف آئی اے کی ٹیمیں لال حویلی پر چھاپہ مارنے کے لیے پہنچیں۔مجھے گرفتار کرنے کے لیے حکومت ہر کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکمران لانگ مارچ سے خوفزدہ ہیں،قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔راولپنڈی کے عوام عمران خان کے ساتھ باہر نکلیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لاہور میں اچھا استقبال ہوا ،راولپنڈی میں بھی تاریخی ہوگا۔چاہے میں گرفتار ہوا یا نہ ہوا عمران خان کا اچھا استقبال ہوگا۔نسلی اور اصلی مشکل میں ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میری اداروں سے کوئی لڑائی نہیں،اگر میں مارا گیا تو ذمہ دار رانا ثنااللہ ہوں گے۔میں شاہدرہ سے ساتھ نہیں جارہا، گجرات سے ساتھ ہوں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات الیکشن کی تاریخ پر کریں تو کرنے چاہییں۔عمران خان کو مشورہ دے سکتا ہوں، سیاستدان اپنے راستے نہیں بند کرتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ  ایک سیٹ کی سیاست کرتا ہوں، 7 سال سے اسی پر الیکشن لڑتا ہوں۔سیاستدان سزاؤں سے نہیں ڈرتا۔جیلوں میں رہا، کورٹ مارشل ہوا، کوڑے معاف ہوگئے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر مارا گیا تو رانا ثنااللہ کو شامل تفتیش کیا جائے۔سیاست عمران خان کے ساتھ ہے، چودھری میرے بھائی ہیں۔صوبائی سیاست نہیں کرتا، 3خاندانوں سے میرا تعلق ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ امید ہے مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کوشش ہوگی۔بات چیت نتیجہ خیز ہونی چاہیے۔عمران خان سے بات ہوگئی ، لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیے جارہاہوں ۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »