بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے نو منتخب صدر اور سابق کرکٹر راجر بنی نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجر بنی کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ ہمیشہ ہی غیر معمولی اور جوق در جوق اسٹیڈیم جانے والوں کے لیے خوشی کا باعث ہوتا ہے۔
راجر بنی نے ویرات کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف 83 رنز کی شاندار اننگز کو ایک خواب اور دیکھنے والوں کے لیے ایک ٹریٹ قرار دیدیا۔