سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پرنسپل سیٹ اسلام آباد سے حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار عابد زبیری کامیاب ہو گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار عابد زبیری نے 251 ووٹ لیے ہیں جب کہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے خالد جاوید نے 227 ووٹ حاصل کیے۔
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عابدزبیری سپریم کورٹ بار کا الیکشن جیت گئے ہیں۔
PTI supported candidate #AbidZuberi have won Supreme Court Bar elections
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 28, 2022