سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے خانوٹ کے قریب غیر ملکی شہریوں کی گاڑی اور مزدا ٹرک میں تصادم ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے میں 2 غیر ملکی شہری اور ان کا پاکستانی ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔
زخمی ہونے والوں میں عبداللّٰہ کاظمی اور سہیل متحدہ عرب امارات کے شہری ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے لمس اسپتال جامشورو منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس نے مزدا ٹرک کو اپنی تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔