منیجنگ ڈائریکٹر نے گورنرسندھ کو آئیڈیاز 2022 ءکے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ اورشیلڈ پیش
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے بدر ایکسپو سلوشنز کے منیجنگ ڈائریکٹر زوہیر نصیر نے گور نر ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں منیجنگ ڈائریکٹر نے گورنرسندھ کو آئیڈیاز 2022 ءکے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ اورشیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ آئیڈیاز دفاعی نمائش پاکستانی برانڈ کی حیثیت اختیار کرچکی ہے اس سے پاکستان کے تیار کردہ دفاعی سازو سامان کی موئثر انداز میں تشہیر ہورہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئیڈیاز دفاعی نمائش کے انعقاد سے پاکستانی اسلحہ کی مانگ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔منیجنگ ڈائریکٹر زوہیر نصیر نے گورنرسندھ کو بتایا کہ اس برس بھی دفاعی نمائش میں کئی ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔