تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاک بھارت ٹاکرا، کپتان کے بعد رضوان بھی پویلین لوٹ گئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ بی کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کپتان بابراعظم بھارت کے خلاف بغیر کوئی رنز بنائے پہلی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

ارشدیب سنگھ کی پہلی گیند پر بابر اعظم کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو دیا تاہم انہوں نے فورا رویو لیا۔ تھرڈ امپائر کے چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ صاف آؤٹ تھے۔

بعد ازاں بھارتی پیسرز ارشدیب اور بھونیش کمار سیم اور سوئنگ بولنگ سے قومی بیٹرز کو دباو میں باندھے رکھا کہ اس دوران رضوان ارشدیب کی گیند پر تھرڈ میں میں کیچ دے بیٹھے۔

پرتھ کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بہتر اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، نیوزی لینڈ سے سیریز کھیل کر آئے ہیں جو بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگی، آج کے میچ میں قومی ٹیم 3فاسٹ باولرز اور2اسپینرز کے ساتھ گراونڈ میں اتریں گے، انہوں نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے، ہم تیار ہیں کھیل دلچسپ ہوگا۔

بھارت کے خلاف قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم کے ساتھ  محمد رضوان ،شان مسود ، افتخار احمد، آصف علی ، حیدر علی شاداب خان، محمد نواز،  شاہین شاہ افریدی، نسیم شاہ اور حارث روف میدان میں اتریں گے۔

بھارتی ٹیم میں روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، دنیش کارتک، اکشر پٹیل اور روی چندرن آشوین شامل ہیں، جبکہ محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ بھی بھارتی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور بھارت رواں سال دو بار مدمقابل آچکے ہیں، ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم کامیاب رہی لیکن دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بدلہ چکا دیا۔

پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی میں گیارہ بار آمنے سامنے آچکے ہیں، پاکستان نے تین، بھارت نے سات میچز میں کامیابی سمیٹی جبکہ دونوں ٹیموں میں ایک میچ ٹائی ہوا۔

پاکستان کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بارش اور موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں، جتنا بھی میچ ہوگا اس کیلئے مکمل تیار ہیں، وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ کس کو کھلانا ہے اور کس کو نہیں، انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی دن کچھ بھی ہو سکتا ہے، کسی کھلاڑی کا پتہ نہیں ہوتا کہ کون سا کھلاڑی چل جائے۔

جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما نے پاکستانی بالرز کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، ایشیا کپ میں کمزوریوں اور صلاحیتوں کا پتہ چلا تھا پاکستان کی بالنگ کے ساتھ ان کے بلے بازوں کو آؤٹ کرنا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ کا میچ ہم نیوز کی ویب سائٹ پر لائیو بھی دیکھا جا سکے گا اور لمحہ بہ لمحہ کی صورتحال سے اپنے قارئین کو آگاہ کرتے رہیں گے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »