اداکارہ نادیہ جمیل کی جانب سے ٹوئٹر پر شادی کی پیشکش کرنے والے شخص کو دیے گئے ردعمل پر مداحوں نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے گزشتہ روز سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور سوشل میڈیا صارفین کو اپنی فیملی قرار دیا۔
اداکارہ نے کیپشن لکھا ‘میرے تمام سوشل میڈیا کے دوست میری فیملی ہیں، مجھے خوشی ہوگی اگر میری آپ لوگوں سے ملاقات ہو اور ہم ایک کپ چائے ساتھ پیئیں اور اپنے دکھ سکھ بانٹیں’۔
اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا فالوورز کو مشکل وقت میں ان کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا بھی کیا۔
نادیہ جمیل کی اس پوسٹ پر متعدد صارفین نے تبصرے کیے لیکن ایک کمنٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
To all my beautiful social media friends. You are my family. I’d love to meet you & have a cuppa chai, share dukh sukh. As InshaAllah
Thank you for being there for me when I was at my most vulnerable. Yes we all have to fight our own battles,but im cheering you on. Always!❤️🙏🏼🤲🏼 pic.twitter.com/29vROqtTQA— Nadia Jamil (@NJLahori) October 21, 2022