تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

سندھ کے ٹول پلازوں پر جدید کیمرے نصب کرنے کا منصوبہ

سندھ کے داخلی و خارجی راستوں اور ہائی ویز پر 22 ٹول پلازوں کو جدید کیمروں، حساس آلات اور پولیس کی چاک و چوبند نفری سے لیس کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ 

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ کراچی حیدرآباد موٹروے، ناردرن بائی پاس اور صوبے کے تمام نیشنل ہائی ویز پر لگ بھگ 22 ٹول پلازوں پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس جدید ترین کیمرے نصب کرنے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیف سٹی پروگرام طرز کے یہ کیمرے ہر ٹول پلازہ سے چند کلو میٹر پہلے لگائے جائیں گے جو متعلقہ پولیس رینج اور سینٹرل پولیس آفس کراچی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے براہ راست منسلک ہوں گے، یہ کیمرے گاڑیوں کی نمبر پلیٹ اور گاڑیوں میں سوار افراد کو چہروں سے شناخت کرکے ڈیٹا محفوظ کریں گے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کو مطلوب کوئی بھی شخص یا گاڑی ان کیمروں کے سامنے سے گزرے گی تو کمانڈ اینڈ کنٹرول اور متعلقہ آپریٹرز کے پاس الرٹ آجائے گا، پولیس کنٹرول رومز کا عملہ متعلقہ ٹول پلازہ پر پولیس چوکیوں پر موجود پولیس اہلکاروں کو آگاہ کرے گا  جہاں موجود تلاش ڈیوائزز اور باڈی وارن کیمروں سے لیس پولیس اہلکار ایسے مشتبہ افراد کو چیک کریں گے، اس سے یقینی طور پر جرائم میں ملوث ملزمان کا قلع قمع کرنے میں مدد ملے گی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »