ملاقات میں سماجی شعبہ میں این جی اوز کی اہمیت و خدمات ، حکومتی تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
کراچی ( اکتوبر 15 )
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے معروف سماجی کارکن صارم برنی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں سماجی شعبہ میں این جی اوز کی اہمیت خدمات، اور حکومت کے ساتھ مزید تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ مختلف شعبوں میں صارم برنی ٹرسٹ کی خدمات سراہے جانے کے لائق ہیں , اس ضمن میں ضعیف افراد اور بے سہارا بچوں اور بچیوں کے لئے ٹرسٹ کے شیلٹر ہومز اہم ہیں، ان میں انہیں پرسکون اور معیاری رہائش فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہورہی ہے کہ ٹرسٹ کی جانب سے عوام کو لیگل ایڈ کی فراہمی ان کے قانونی مسائل حل کر رہی ہے جبکہ لاوارث بچوں کو بے اولاد جوڑوں کے حوالے کرنا بھی قابل تحسین اقدام ہے۔گورنر سندھ نے صارم برنی کو یقین دلایا کہ ٹرسٹ کے اقدامات میں ہرممکن تعاون اور مدد فراہم کروں گا۔ سماجی کارکن صارم برنی نے کہا کہ عوام کی مشکلات کو کم کرنا ہمارا مشن ہے، مختلف مسائل کے ضمن میں خصوصا خواتین کو ٹرسٹ کی جانے سے قانونی مدد فراہم کی جاتی ہے۔