اگر آپ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے ٹوئٹس پر مینشن کیے جانے سے پریشان رہتے ہیں تو اب کمپنی نے اس پریشانی کا حل پیش کردیا ہے۔
ٹوئٹر کی جانب سے صارفین کو ٹوئٹس میں مینشن کیے جانے کے حوالے سے زیادہ اختیار دیا جارہا ہے۔
یہ فیچر ابھی صارفین کو دستیاب نہیں مگر ایک ایپ ریسرچر Jane Manchun Wong نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ میں بتایا۔
اس فیچر سے صارف یہ فیصلہ کرسکے گا کہ کون اسے ٹوئٹ پر میشن کرسکتا ہے اور کون نہیں۔
اس حوالے سے نئے کنٹرولز میں صارفین کے لیے 3 آپشنز دستیاب ہوں گے۔
ایک آپشن یہ ہے کہ تمام افراد آپ کو مینشن کرسکیں، دوسرا آپشن یہ ہوگا کہ جن افراد کو آپ فالو کررہے ہیں وہ مینشن کرسکیں جبکہ تیسرا ہر ایک کو مینشن کرنے سے روک دے گا۔
اس سے قبل جولائی میں ٹوئٹر نے ان مینشن فیچر متعارف کرایا تھا۔
Twitter is working on letting you control who can mention you on Twitter pic.twitter.com/UemMCGcy70
— Jane Manchun Wong (@wongmjane) October 13, 2022
اس موقع پر کمپنی نے بتایا تھا کہ ان مینشن فیچر کے ذریعے صارفین اس پلیٹ فارم میں ایسی چیٹ تھریڈ کو چھوڑ سکیں گے جو ان کی نظر میں غیرضروری یا ذہنی سکون کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔
اگر اس چیٹ تھریڈ میں آپ کے نام کو مینشن کیا جاتا ہے تو آپ اسے ان مینشن کرسکیں گے تاکہ کوئی آپ کو ریپلائی نہ کرسکے