تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

مولانا صرف پھونک ہی ماریں گے تو مسائل حل ہو جائیں گے، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر 15 روز بعد مجھے نیند نہیں آتی کہیں پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھیں، کل ہم نے نئی قیمتیں جاری کرنی ہیں، مولانا فضل الرحمان سے کہوں گا ایک اور نئی پھونک مار دیں مولانا صرف پھونک ہی ماریں گے تو مسائل حل ہو جائیں گے۔

اسلام آباد میں  مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ گالی کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں، سکھایا جا رہا ہے کہ ہر شریف آدمی کی بے عزتی کرنی ہے، نوجوانوں کی غلط تربیت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نفرت اور انتشار کی سیاست ختم کریں گے، میرا دل گواہی دیتا ہے آپ ایسے نظام کو دفن کریں گے، اقتدار پھولوں کی سیج نہیں، کانٹوں سے بھرا سفر ہے، بہت مشکل حالات سے گزر کر آئے، ابھی بھی گزر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں صدق دل سے کہتا ہوں کہ میں علماء کی جوتیوں میں بیٹھنے والا شخص ہوں ۔مفتی صاحب کو ایک سادہ گاڑی میں دیکھا ،یہی سادگی ان کی زندگی ان کا اوڑھنا بچھونا تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ مفتی صاحب جب وزیر اعلی بنے ،مجھے بطور طالب علم یاد ہے کہ وہ ایک مخلوط حکومت تھی ، جب بلوچستان میں حکومت کو گرایا گیا مجھے یاد ہے کسی اخبار میں پڑھا تھا کہ مفتی صاحب نے سادہ سا سوٹ کیس لیا اور اقتدار چھوڑ دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ معیشت ہچکولے لے رہی تھی ایک شخص کی تمنا تھی کہ پاکستان دیوالیہ بن جائے ۔قوم کی دعاؤں مولانا فضل الرحمان کی دعاؤں سے وہ مرحلہ طے کیا ،معیشت کو آگے بڑھا نے کے لئے اقدامات شروع کئے ۔

انہوں نے کہا کہ میرے جیسے شخص کے لئے جس نے پنجاب میں ہمیشہ ریلیف کے کام کئے ، کیا میں مہنگائی کا بوجھ اپنی قوم پر ڈال سکتا ہوں لیکن گذشتہ حکومت کا بوجھ ہمیں اٹھانا پڑا ۔آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنا پڑا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کے بڑھنے سے نیند نہیں آتی کہ تیل کی قیمتیں بڑھانے پڑھیں لیکن مولانا صاحب نے دعائیں کی اور ڈالر نیچے آیا ۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »